ضلع اِنتظامیہ کولگام کا ڈی ایچ پورہ میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا اِنعقاد

ضلع اِنتظامیہ کولگام کا ڈی ایچ پورہ میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا اِنعقاد

کولگام// ضلع کے ڈی ایچ پورہ بلاک کے 10 مزید پنچایت حلقوں میںشراکت داروں کی پرجوش اور متحرک شرکت سے آج’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کا آغاز ہوا۔اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر نے ایس ڈی ایم ڈی ایچ پورہ بشیر الحسن اور اے سی ڈی محمد عمران کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی اور مہم کے تحت ہونے والی متعدد سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ڈی ایچ پورہ سب ڈویژن کے پنچایت حلقوں بشمول یاریکھا، نندی مرگ، یارو، گنڈونی، بنگیوارڈ، واری پورہ، سی آر پورہ اور ایچ ایم گوری نے ضلع میں یاترا کے تیسرے دن ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ منایا۔افسران اور ملازمین نے لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں آگاہ کرتے رہے اور لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ سکیموں کے لئے اِندراج کریں اور روزگار اور فلاح و بہبود پر مبنی مختلف سکیموں کے تحت فوائد حاصل کریں ۔ خدمات سے مستفید ہوانے والوں نے ’’ میری کہانی، میری زبانی‘ ‘ پہل کے تحت اَپنے تجربات کا بھی اشتراک کیا اورخدمات کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا۔اِس موقعہ پر ڈرون اور سوئیل ہیتھ کارڈ کے مظاہرے، این سی ڈی کے لئے ہیلتھ کیمپ،انیمیا سکریننگ اور دیگر موقعہ پر خدمات فراہم کی گئیں۔اِس موقعہ پر خدمات کے لئے آدھار مستند ، اعزازی تقاریب ، مصوری اور ڈرائنگ مقابلوں کا اِنعقاد کیا گیا۔اے ڈی ڈی سی نے اِس موقعہ پر کہا کہ وہ ضلع میں یاترا کے نتائج کو زیادہ سے زیادہ حاصل کریں اور تمام محروم اہل لوگوں تک پہنچیں اور غیر متعلقہ سکیموں کو مکمل کریں۔بلاک کی تمام پنچایتوں میں افسران اور ملازمین آئی اِی سی کی سرگرمیوں میں مصروف رہے ۔اِس موقعہ پر فلاح و بہبود، روزگار، اِنشورنس، سماجی تحفظ اور آمدنی پر مبنی سکیموں پر روشنی ڈالی گئی۔بلاک افسران اور لائن ڈپارٹمنٹوں کے افسران،پی آر آئیز، طلبأ اور مقامی لوگوں نے مذکورہ پنچایتوں میں وِکست بھارت یاترا کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔