پلوامہ// کمیونٹی پر مبنی ایک اہم تقریب میں آج پلوامہ کے بلاک اچگوز کے اندروالی میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا جس میں مؤثر حکمرانی اور عوامی بہبود کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنرپلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں شکایات کے ازالے، سی ایس ایس کے بارے میں آگاہی، خود روزگار کے اقدامات اور مختلف سکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں کے اندراج پر زور دیا گیا۔بلاک دیوس کا بنیادی مقصد لوگوں تک پہنچنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حکومت کی مختلف سکیموں کے تحت فوائد ہر اہل فرد تک پہنچیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پچھلی شکایات اور مطالبات کا فعال طور پر جائزہ لیا، شہریوں اور پی آر آئی ممبران سمیت حاضرین کے ساتھ کھلی بات چیت کو فروغ دیا۔پی آر آئی ممبران سمیت علاقے کے رہائشیوں نے اپنے مطالبات پیش کئے اور کمیونٹی نے پانی کی فراہمی اور کھیل کے میدان کی سہولیات کی اہم ضرورت کو پورا کرنے پر ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کیا گیا جس میں ضلعی افسران نے ایک مقررہ ٹائم لائن کے اندر خدشات کو دور کیا۔ آر اینڈ بی، آر ڈی ڈی، پی ڈی ڈی اور تعلیم کے محکموں کے افسران نے حاضرین کے ساتھ مشغول ہوکر ان کی شکایات کا فوری جواب دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری منصوبوں کو تیز کریں اور مقررہ ٹائم لائنز پر عمل کریں جس سے مؤثر اور بروقت خدمات کی فراہمی کے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی۔اس تقریب میں محکمہ تعلیم میں اے اے اے کے لئے فاریسٹ رائٹ کلیمز اور تقرری سرٹیفکیٹس کی تقسیم بھی دیکھی گئی جس سے شمولیت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے انتظامیہ کی لگن کو مزید اُجاگر کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنے خطاب میںوِکست سنکلپ بھارت پروگرام جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے عوام کی شرکت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے استفادہ کنندگان پر مبنی سکیموںکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر زیر اِلتوأ شکایات کو دور کرنے کا بھی عہد کیا۔










