یاشا مدگل نے اودھمپور میں خصوصی خلاصہ ترمیم2023-24 کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

اودھمپور//کمشنر سیکرٹری کواپریٹو یاشا مدگل جو ضلع اودھمپور کی رول ابزرور بھی ہیں ، نے ڈی سی آفس کمپلیکس اودھمپور میں سال 2023-24 کیلئے تصویری انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی سمری نظر ثانی کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ، ایس ڈی ایم رام نگر ، اے سی آر ، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ( ای آر اوز ) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز ( اے ای آر اوز ) بی ایل اوز نے شرکت کی ۔ میٹنگ نے نظر ثانی کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی جس میں کوالیفائینگ کی تاریخ یکم جنوری 2024 مقرر کی گئی تھی ۔ ضلع الیکشن آفیسر اودھمپور نے کمشنر سیکرٹری کا خیر مقدم کیا اور اودھمپور میں جاری خصوصی سمری نظر ثانی کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے ایک مکمل جائیزہ لیا ، بوتھ لیول افسران سے ووٹر لسٹ اپ ڈیٹ کی رفتار کے بارے میں دریافت کیا اور جاری خصوصی سمری نظر ثانی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ نظر ثانی کی تکمیل بشمول نئے ووٹروں کا اضافہ ، بھول چوک کی اصلاح اور ڈپلیکیٹ اندراجات کو حذف کرنے کو یقینی بنائیں۔ لگن اور کارکردگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے افسران کو وسائل کو متحرک کرنے اور ایس ایس آر 2023-24 کے عمل کو دی گئی ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی جس کا مقصد اہل ووٹروں کا صد فیصد اندراج کرنا ہے ۔