پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی نے پاور سیکٹر کا جامع جائیزہ لیا

مقررہ وقت سے زیادہ بجلی کی کٹوتی نہ کرنے پر زور دیا

سرینگر// پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی ڈی ) ایچ راجیش پرساد نے جموں و کشمیر میں ، خاص طور پر وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں کمی کے درمیان بجلی کی فراہمی کی پوزیشن کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں کارپوریشنز کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور تمام چیف انجینئرز اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ جائیزے کے دوران بتایا گیا کہ علاقے میں بجلی کی دستیابی کی بنیاد پر کٹوتی کا شیڈول تیار کیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق پرنسپل سیکرٹری نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ شیڈول کی سختی سے پیروی کریں ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بجلی کی کسی بھی غیر طے شدہ کٹوتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی حالت میں جموں و کشمیر کو بجلی کی اوور ڈرائینگ میں مشغول نہیں ہونا چاہئیے ، جو نہ صرف بجٹ کے اندر رہنا بلکہ گرڈ ڈسپلن کو برقرار رکھنے اور بجلی کی فراہمی میں غیر ضروری رکاوٹوں کو روکنے کیلئے بھی اہم ہے ۔ نقصانات کو کم کرنے کے عزم کے مطابق پرنسپل سیکرٹری نے انجینئروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ سخت نفاذ کے اقدامات کو اپناتے ہوئے بجلی چوری کی لعنت کو ختم کرنے کی پوری کوشش کریں ۔ آخر میں پرنسپل سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں پاور سیکٹر کے استحکام اور ترقی کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔