مرکزی جوائینٹ سیکرٹری وزارت آیوش نے جموں میں قبائلی فخر ہفتہ کی تقریبات میں شرکت کی

جموں//قبائلی بہبود اور شمولیت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کی مرکزی جوائینٹ سیکرٹری کویتا گرگ نے پوسٹ گریجویٹ بوائیز ٹرائبل ہوسٹل جموں کا دورہ کیا ۔ یہ دورہ وسیع تر وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا ایک اہم جز تھا اور جاری جنجاتیہ گورو سپتاہ کے ساتھ موافق تھا جو کہ ہندوستان میں بھر پور ثقافتی ورثے اور قبائلی برادریوں کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرنے والے ایک ہفتہ طویل جشن ہے ۔ تقریب میں محکمہ قبایلی امور کے ڈائریکٹر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں ، محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت افسران نے شرکت کی ۔ ہوسٹل کے عملے اور طلباء کے ساتھ ان کی موجودگی قبائلی بہبود سے نمٹنے کیلئے ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے ۔ اپنے خطاب کے دوران محترمہ گرگ نے حکومت کی سب سے وسیع تر رسائی کی پہل کے طور پر اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم پر زور دیا کہ سرکاری اسکیموں کے ثمرات ملک کے کونے کونے تک پہنچیں ۔ یہ تقریب ہفتے کے دوران ان اقدامات کے سلسلے میں سے ایک تھی جس کا مقصد قبائلی فن ، ثقافت اور ورثے کی نمائش کرنا تھا جس سے وسیع تر آبادی کے درمیان زیادہ سے زیادہ تفہیم اور تعریف کو فروغ دیا جائے ۔