nia

جموں کشمیر کے دو پولیس اہلکاروں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی میں تعینات

تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن کی معیاری شرائط و ضوابط پر ہوگی/ محکمہ داخلہ کا حکمنامہ جاری

سرینگر// جموں کشمیر کے دو پولیس اہلکاروں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) میں تعینات کیا گیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکاروں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق سگیت یوگراج نمبر EXJ117378 اور کانسٹیبل سریش کمار ARP168561 کو تین سال کی مدت کیلئے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) میں تعینات کیا گیا ہے۔حکمنامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن کی معیاری شرائط و ضوابط پر ہوگی، جیسا کہ جموں کشمیر سول سروس ریگولیشنز1956کے شیڈول (XVIII) میں موجود ہے۔ یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) جموں کشمیر میں ملی ٹنسی سے متعلق معاملات کی تحقیقات میں محو ہے اور ابھی تک انہیں اس میں بڑی کامیابی حاصل ہو ئی ہے ۔