سری نگر// جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج ِنہا سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں میں خود نظم و ضبط، خدمت اور حب الوطنی کی اقدار کو فروغ دینے اور قومی ترقی میں تعاون کرنے پر کیڈٹوں اوراَفسران کی سراہنا کی۔وفد نے یونیورسٹیوں میں سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سکاؤٹس اور گائیڈز کے داخلہ کوٹا کو بڑھانے کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔










