مرنے والوں کی تعداد 8جبکہ بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد 6ہزار کے قریب پہنچ گئی
سرینگر// جموں کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بیماری کا قہر جاری ہے جس کے چلتے ایک اور مریض کی موت ہوئی جبکہ 44 نئے سامنے آئے ہیں، جس سے اس سال اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 5989 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں میں ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے لی ہے اور مختلف حصوں سے ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری کے 44 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے اس سال اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 5989 ہو گئی ہے ۔ تازہ ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق بھور کیمپ (جموں) سے تعلق رکھنے والی ایک 17 سالہ لڑکی کو 13 نومبر کو جموں شہر کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مریض مبینہ طور پر ڈینگی بخار میں مبتلا تھا ۔اس نے اسپتال میں آخری سانس لیعہدیدار نے مزید بتایا کہ ڈینگی کیلئے 418 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 44 مثبت آئے۔ 44 مثبت کیسوں میں سے 17 کیس جموں ضلع سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 11-11 کیس ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں، 3 ڈوڈہ سے، 1 کشتواڑ سے اور 1 جموں و کشمیر سے باہر کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت مریضوں میں 35 بالغ اور 9 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک سب سے زیادہ 3815 معاملے جموں ضلع سے ہیں، اس کے بعد ضلع ادھم پور میں 879، کٹھوعہ میں 541 اور سانبہ کے 349 کیس ہیں۔ “راجوری میں 97، ریاسی میں 66، ڈوڈہ میں 65، رامبن میں 62، پونچھ میں 36، کشتواڑ میں 9، کشمیر میں 26 اور ملک کے دیگر حصوں سے 40 معاملے سامنے آئے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ اب تک ڈینگی کے کل 1907 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جن میں سے 1764 کو ڈسچارج کردیا گیا اور 65 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔










