بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے 4 امرت منتر دیے
سرینگر //بھارت اگلے 25برسوں تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا تاہم اس کیلئے ملک کو چار منتروں پر عمل پیرا رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے قبائلی لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے بجٹ میں چھ گنا اضافہ کیاہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اہم سرکاری اسکیموں کی جانکاری اور اْنہیں فروغ دینے کی خاطر وکست بھارت سنکلپ یاترا کا بھی آغاز کیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے امرت کال کے اگلے 25 سال میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے 4 امرت منتر دیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے بشرطیکہ ہم چار امرت ستون کو مستحکم کریں۔ وزیراعظم کَل جھاکھنڈ کے کھْنٹی ضلعے میں بھگوان بِرسامنڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم مودی نے تیسرے جَن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر کھنٹی ضلع میں پردھان منتری جَن جاتیہ آدیواسی نیائے مہا ابھیان PM-Jan Man کی بھی شروعات کی۔ 24 ہزار کروڑ روپے کی اِس اسکیم کا مقصد خاندانوں اور آبادیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے قبائلی لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے بجٹ میں چھ گنا اضافہ کیاہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اہم سرکاری اسکیموں کی جانکاری اور اْنہیں فروغ دینے کی خاطر وکست بھارت سنکلپ یاترا کا بھی آغاز کیا۔ انھوں نے کھنٹی ضلعے میں لوگوں تک رسائی حاصل کرنے اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور فوائد فراہم کرنے کیلئے اطلاعات، تعلیم اور مواصلات سے متعلق IEC گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے کھنٹی کے Ulihatu کے مقام پر بھگوان برسا مْنڈا کی جائے پیدائش، اْن کے آبائی گاو?ں میں اْن کی 148 ویں یومِ پیدائش پر اْنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔










