یشامدگل نے ضلع رام بن میں اِنتخابی فہرستوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
رام بن//کمشنرسیکرٹری اِمداد باہمی یاشا مدگل جو ضلع رام بن کے لئے الیکٹورل رول اوبزرور بھی ہیں، نے آج ضلع رام بن میں اِنتخابی فہرستوں کی جاری سپیشل سمری رویژن۔2023ء کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری اور سینئر اَفسران موجود تھے۔اِی آر اوزنے اَپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں میں فوٹو ووٹر لسٹوں کے ایس ایس آر کے سلسلے میں پیش رفت اور جاری کام کے بارے میں چیئرمین کو جانکاری دی۔ای رول آبزرور نے جاری سپیشل سمری رویژن (ایس ایس آر)۔ 2023 ء کے دوران ضلع میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَب تک موصول ہونے والے دعوئوں اور اعتراضات کی تعداد کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔اُنہوں نے متعلقہ مطلع شدہ شیڈول کے رہنما خطوط کے مطابق اِی ۔ رولز کی سمری رویژن کرنے کے لئے متعلقہ ای آر اوز اور اے ای آر اوز پر زوردیتے ہوئے بی ایل اوز کو اہداف حاصل کرنے کے لئے فعال کرنے کو کہا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی اہل ووٹر رجسٹریشن کے بغیر پیچھے نہ رہ جائے۔ اُنہوں نے دعوئوں اور اعتراضات کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے دعوئوں اور اعتراضات کے فارموں کی جانچ کے دوران بی ایل اوز کو تمام مطلوبہ دستاویزات لینے کی ہدایت دی۔










