مسافروں کرایہ میں دوگناہ اضافہ ،مسافروں میں فکر و تشویش کی لہر
سرینگر//ڈرائیوروں کی من مانی اور کرایہ میں دوگناہ اضافے کی وجہ سے سرینگر سے جموں جانے والے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اْٹھا کر ڈارئیور حضرات ان کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر سیجموں سے جانے والے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تیورہ ،سومو اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوں نے سرینگر سے جموں جارہے مسافروں کو لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھی ہے۔نمائندے کے مطابق مسافروں نے الزام گایا کہ محکمہ ٹرنسپورٹ کی طرف سے مقرر کر دہ کرایہ کو ڈارئیو بالاطاق رکھ کر اپنی من مانی کر رہے ہیں اور مسافروں سے دوگناہ کرایہ وصول کیا جا تا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نمائندے کے مطابق مسافروں نے الزام گایا کہ ڈرائیور حضرات مسافروں سے اپنی من مانی کرکے سرینگر سے جموں جانے کیلئے دوگنی کرایہ وصو ل کرتے ہیں جبکہ مسافروں کی مجبوری کا فائد اْٹھا کر ان سے پندرہ سو دو ہزار کا کرایہ مانگتے ہیں اور اس معاملے کو لیکر ڈارئیوں کا کوئی پْر سان حال ہی نہیں ہے اور نہ ہی ان کو اس بارے میں کوئی کچھ پوچھتا ہے۔ نمائندے امان ملک کے مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہم اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں تاکہ مسافروں کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔










