ایس اے آر اے نے اَپنانے کے ضوابط 2022 پر یوٹی لیول اورنٹیشن ٹریننگ کا اِنعقاد کیا

سری نگر//سٹیٹ اڈاپشن ریسورس ایجنسی (ایس اے آر اے)اور مشن وتسالیہ جموں و کشمیر نے آج یہاں گاندھی بھون میں ایک روزہ یوٹی لیو ل اورنٹیشن اینڈ ٹریننگ اَپنانے کے ضوابط 2022 کا اِنعقاد کیا۔ اِس پروگرام کو سینٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی (CARA) کی طرف سے سپانسر کیا جا رہا تھا۔اِس موقعہ پرمہمانِ خصوصی کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے پروگرام کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ورکشاپ کا مقصد متعلقہ افسران کواڈاپشن سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ قانونی فریم ورک کے اندر ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت معاشرہ ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرنا ہے اور ہر بچے کو والدین کی محبت اور دیکھ ریکھ فراہم کرنے کے مشن کو آگے بڑھانا ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی گزارسکے۔. شیتل نندا نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران کا مقصدبچوں کی کمزوریوں کو دور کرنا اور ضرورت مند بچوں کی مناسب دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِس طرح کے تربیتی پروگراموں کے اِنعقاد کے مقصد متعلقہ اَفسران اور دیگر شراکت داروں کی آگاہی کی سطح کو بہتر بنانا اور روزمرہ کے کاموں میں ان کی دفعات کوعملاتے ہوئے بہترین طریقوں کا اِشتراک کرنا ہے۔مشن ڈائرکٹر مشن وتسالیہ ہرویندر کور نے مشن وتسالیہ اور ایس اے آر اے کا ایک جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام بچے برابر پیدا ہوتے ہیں اور کسی بچے کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور انہیں مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ایسے بچے کی تلاش کی جائے جسے کوئی ضرورت ہو تاکہ محکمہ اس کی ضروریات اور اَپنانے کے طریقہ کار کا مناسب خیال رکھے۔ایم ڈی نے یہ بھی کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن سروسز کا بنیادی مقصد بچوں کے تحفظ کی متعدد موجودہ سکیموں کو ایک چھتری تلے لانا ، بچوں کے تحفظ اور اُنہیں کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے اضافی اقدامات کو مربوط کرنا ہے۔جونیئر پروفیشنل سی اے آر اے صیام بن خالد نے اَپنانے کے ضوابط 2022 اورسی اے آر اے پورٹل کے آپریشن پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پرجونیئر پروفیشنل سی اے آر اے ابھیصاریکا رائے نے بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہا رکیااور اَپنانے میں چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹوں کے کردار کے بارے میں حاضرین کو روشناس کیا۔اِس موقعہ پر ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میںریسورس پرسنوں کی طرف سے گود لینے کے ضوابط سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دئیے گئے۔