amit shah

2024کے الیکشن میں بی جے پی اکیلے تین سو سیٹوں پر کامیابی حاصل کریگی

بھارت جوڑوں یاترا بھی کانگریس کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوئی شمال مشرق کی ریاستوں میں بڑی ہار کاسامناکرنا پڑا:امیت شاہ

سرینگر//2024کے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تین سوکے قریب سیٹوں پر کامیابی ملنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کانگریس کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پچھلے نو سال کے دوران مرکزی سرکار نے کئی سخت فیصلے لئے جس کے نتیجے میں ملک کے وقار میں حد سے زیادہ اضافہ ہو اہے ۔رام مندر تین طلاق 370 کے علاوہ اگنی ویرروز گار میلے چندریان کی کامیابی ایسے معاملات ہیں جن سے ملک کو حد سے زیادہ فائدہ ملاہے ۔لوگوں کے اعتمادمیں اضافہ ہواہے اور ملک میں لوگ اپنے آپ کو محفوظ ہاتھوں میں تصورکررہے ہیں ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق دبر گڑ آسام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بات کا دعویٰ کیاکہ2024 کے پارلیمنٹ الیکشن میں وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ اپنے عہدے اور راز داری کاحلف دینگے۔ انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی آپنے ڈمپر تین سو کے قریب سیٹوںپرجیت درج کریگی اورملک میں تیسری بار واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت تشکیل دینگے ۔این ڈی اے کوکامیابی ملنے کے دعوے کوانہوںنے پختہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاملک کے عوام کواس بات کاپوری طرح احساس ہے کہ ملک اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔انہوںنے کہا کہ پچھلے نوبرسوں کے دوران مرکزی حکومت کے فیصلوں سے ملک کاعوام پوری طرح آگاہ ہے۔ اونتی پورہ فدائین حملہ اوڑی برگیڈ پر حملے کے بعد سرجیکل سٹرائیک ائرسٹرائیک بھارت کی جانب سے پاکستان میں گھس کر انجام دے دی گئی جسکے نتیجے میں ملک کے افواج کاحوصلہ مزیدبڑھ گیااور وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف مزیدکارروائیاں عمل میں لارہے ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاتعمیروتروقی کے معاملے میں پچھلے نوبرسوں کے دوران جوکام کیاگیاہے وہ کسی سے چھپا نہیں ہے سینکڑوں ہوائی اڈوں کاقیا م عمل میںلایادور دراز علاقوں میں سڑکوں کاجال بچھایاگیا اجولا اُجالا اسکیموں کوبروئے کار لایاگیا سوچھ بھارت ابھیان کی اسکیم کے زریعے ملک کے عوام کو کئی طرح کی مہلک بیماریوں سے نجات دلائی گئی ایک صاف ستھرا بھارت قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ۔پچھلے دو برسوں سے مرکزی سرکار 80کروڑلوگوں کومفت غذائی اجناس فراہم کررہی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ جو62برسوں میں نہیں ہوسکاوہ نوبرسوں میں ہوا ۔انہوںنے کہاکہ رام مندر کی تعمیربھارتیہ جنتا پارٹی کی دین ہے ۔انہوںنے کہا مضبوط وزیر اعظم نے 370کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ جموںو کشمیرکو بھارت میں پوری طرح سے مدغم کیاعسکریت اور علیحدگی پسندی کے روح جان کوختم کیاگیا نارکوٹک ٹیرر حوالہ لین دین تقریبا ًختم ہوچکاہے تین طلاق کو قانون کے خلاف قرار دے دیاگیا خواتین کواپنے ٹانگوں پرکھڑاکرنے کی کئی اسکیمیں زمینی سطح پر لاگو کی گئی کسانوں کے بینک کھاتوں میں ہرسال 6ہزار روپے مددکی صورت میںجمع کئے جاتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا یہی وہ کام ہے جن کی بدولت ہر دم پر عوام سے ووٹ مانگے گے ۔وزیردخلہ نے کہا کانگریس کے یوگراج نے بھارت جوڑوں یاترا کی او راسکے بعد تین ریاستوں میں کانگریس کو جس برڑی ہار کاسامناکرنا پڑااسے یہ عیاں ہوتا ہے کہ 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کانگریس کاصفایاہوگا۔