تقریباً 60فیصد کام مکمل ،سرنگ کا 7.32 کلومیٹرحصہ تعمیر :ترجمان نجی تعمیراتی کمپنیAfconsکادعویٰ
سری نگر//ہندوستانی ریلوے نے جموںو کشمیر میں ادھم پور،بارہمولہ،سری نگر ریل لنک پر ہندوستان کی سب سے طویل ریل سرنگ(ٹنل) جو 12.75 کلومیٹر لمبی ہے پر تقریباً 60فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابقT49کے نام سے یہ سرنگ جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں سمبر اور ارپنچلاریلوے اسٹیشنوں کو جوڑتی ہے۔یہ نئی سرنگ پیر پنجال ٹنل جسکی مسافت11.2 کلومیٹرہے ،سے لمبائی میں آگے ہے۔نجی تعمیراتی کمپنیAfcons انفراسٹرکچر لمیٹڈ نے ابتک ادھم پور،بارہمولہ،سری نگر ریل سرنگ کا 7.32 کلومیٹرکاحصہ تعمیر کیا ہے جو پوری سرنگ( 12.75 کلومیٹر) کی لمبائی کا تقریباً 60 فیصد ہے۔ مرکزی سرنگ کے علاوہ، افکونس نے2 اڈٹس(چھوٹی سرنگیں)، 20 کراس پاس یعنی راہگیروں کی گزرگاہیں، 2 پل، اور ایک اسٹیشن یارڈ بھی تعمیر کیا ہے۔یہ سرنگ جموں و کشمیر میں زیریں ہمالیہ کے طاقتور پیر پنجال سلسلوں سے گزرتی ہے۔نجی تعمیراتی کمپنیAfcons انفراسٹرکچر لمیٹڈکے ترجمان نے کہاہے کہ ہم نے شمالی پورٹل (ارپنچلا گاؤں) سے7.32 کلومیٹر سرنگ بنائی ہے جو 1600میٹر کی بلندی پرواقع ہے۔Afcons کے پروجیکٹ منیجر چندر شیکھر ڈکشٹ نے کہاہے کہ بڑے چیلنجوں میں سے ایک اوورٹ گینٹری کنکریٹ کو اوپر کی طرف گراڈینٹ سے نیچے کی طرف ڈالنا تھا۔ اوورٹ گینٹری کنکریٹ یعنی پختہ ڈھانچہ ڈالنے کی شرح5.8 کم فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اگر پانی ڈالنے کی شرح بڑھ جاتی ہے تو گینٹری یعنی ڈھانچے کے اُبھرنے کے امکانات ہوتے ہیں جو غلط ترتیب کا باعث بنتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے، ٹیم نے مؤثر طریقے سے اور احتیاط سے پانی کی درست شرح کو یقینی بنایا، اور گینٹری میکانزم کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔انہوںنے مزید کہاہے کہ شیئر زون کی موجودگی کی وجہ سے گہا کی تشکیل جیسے دیگر ارضیاتی چیلنجزبھی تھے جبکہ بڑے پیمانے پر پانی داخل ہونے سے تعمیراتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔نجی تعمیراتی کمپنیAfcons انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود اس سال فروری میں ٹنل کی بریک تھرو یعنی پیش رفت حاصل کی گئی۔










