سرینگر //مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے کہا کہ مجھے جے اینڈ کے بینک کے اس پروگرام کا حصہ بن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے جو نوجوانوں کو خود روز گار فراہم کرنے ، ایک واضح ڈیجٹل وژن کے ساتھ آگے بڑھنے ، مالی شمولیت کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مالی بیداری میں اضافہ کرنے کا ایک قابل ستائش کام کر رہا ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ نے ان باتوں کا اظہار آج بینک کے کارپوریٹ میں ’ آزادی کا امرت مہواتسو ‘ کے حصہ کے طور پر منعقدہ ایک تقریب میں ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش ، جنرل منیجرس سدھیر گپتا اور سید رئیس مقبول کی موجودگی میںکیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے بینک کی 4 شاخوں اور 3 اے ٹی ایم کا ای افتتاح کرنے کے علاوہ مختلف خود روز گار اسکیموں جیسے پی ایم ای جی پی مشن یوتھ ، این آر ایل ایم اور اے آئی ایف وغیرہ کے تحت بینک کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کرنے والے 16 مستفدین کو منظوری کے خطوط دئیے ۔ معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر کراڈ نے کہا ’’ یہاں گذشتہ چند دنوں کے دوران میں نے دیکھا ہے کہ جے اینڈ کے بینک مرکزی حکومت کی تمام اہم اسکیموں کو نافذ کرنے میں بہت آگے ہے جو غریبوں اور پی ایم جن دھن یوجنا اور پی ایم جیون جیوتی بیما یوجنا سے لے کر پی ایم ایس واندھی تک پسماندہ اور مزید یہ کہ بینک یو ٹی حکومت کی طرف سے اسپانسر شدہ ممکن ، تیجسوانی جیسی اسکیموں کی مالی اعانت میں پیش پیش ہے جس کیلئے میںایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش اور ان کے پورے عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قبل ازیں وزیر خزانہ نے لال چوک میں جے اینڈ کے بینک کے ڈیجٹل بیکنگ یونٹ (ڈی بی یو ) کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سی ایچ کیو کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کہا ’’ 4 ہزار کروڑ کے سالانہ منافع کے ساتھ اگلے پانچ برسوں میں 4 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ہم اپنے مجموعی طور پر باقی ہندوستان کے حصے کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ تقریب کا اختتام بینک کے جنرل منیجر سید رئیس مقبول کے شکریہ کے ساتھ ہوا جنہوں نے اس موقع پر آنے والے معززین ، مستحقین ، میڈیا پرسنز اور دیگر تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔










