سرینگر میں بچوں کی بہتر طبی نگہداشت کااقدام

نجی اسپتال3 ماہر ڈاکٹروں کی ائو پی ڈی قائم

سری نگر//کووِڈ19کے بعد دنیا کئی زاویوں سے تبدیل ہوگئی ہے اور اس میں سب سے اہم مسئلہ بچوں کی صحت کا ہے جو کہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔یہ حقیقت اسپتالوں اور طبی نگہداشت کے معاملے پر بھی لاگو ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بچوں کیلئے مخصوص اسپتالوں کی ضرورت انتہائی اہم محسوس کی جاتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دلی میں امراض اطفال کا بہترین اسپتال مدھوکر رینبو چلڈرنز اسپتال (Madhukar Rainbow Children’s Hospital) سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میںمعروف اور ماہر ڈاکٹروں کی ائو پی ڈی کا اہتمام کررہا ہے۔مدھوکر رینبو چلڈرنزاسپتال اور برتھ رائٹ نے دلی میں 150بستروں والے اپنی نوعیت کے پہلے سُپر سپیشلٹی ٹرشری کئیراسپتال کا قیام عمل میں لایا ہے جو بچوں کی پیدائش سے متعلق شہر کے جدید ترین مرکز سے لیس ہے ۔اسپتال میں ایک منصوبہ بند طریقے سے ڈیزائن بچوں، خواتین اور حاملہ خواتین کیلئے الگ الگ شعبے قائم کئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اسپتال میں اعلیٰ تربیت یافتہ میڈیکل ٹیم چوبیس گھنٹے انتہائی نگہداشت والے یونٹ اور امراض اطفال کے علاوہ بچوں کی پیدائش سے متعلق شعبوں کیلئے دستیاب رہتی ہے۔رینبو چلڈرنز اسپتال نے فلورنس اسپتال چھانہ پورہ کے اشتراک سے یہ اقدام بچوں کی بہتر طبی نگہداشت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا ہے۔اس کے تحت مدھوکر رینبو اسپتال سے وابستہ ماہر ڈاکٹر صاحبان 26نومبر کو صبح دس بجے سے دوپہر 3 بجے تک فلورنس اسپتال چھانہ پورہ سرینگر میںدستیاب رہیں گے۔اس ائوپی ڈی میں پیڈیاٹرک نیورالوجسٹ ڈاکٹر راشن کول،پیڈیاٹرک آرتھو پیڈیشن ڈاکٹر ہرمن جیت شاہ سنگھ، پیڈیاٹرک سرجن و یورالوجسٹ ڈاکٹر شندیپ کمار سنہا شامل ہیں جو بچوں کے مختلف امراض سے متعلق مہارت رکھتے ہیں اور مدھوکر رینبو چلڈرنز اسپتال مالویہ نگر دلی میں کام کرتے ہیں۔یہ ماہرڈاکٹر صاحبان بچوں کا طبی معائنہ کرکے انہیںمفید مشورے دیں گے۔مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر 8076250358پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔مدھوکر رینبو چلڈرنز ہاسپٹل کے ریجنل ہیڈ انُوج گپتا نے کہا ہے کہ ہم بھارت میںملٹی اسپیشلٹی ایڈوانسڈپیڈیاٹرک اور اوبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی کی سب سے بڑی چین ہیںجو چھ شہروں میں1500بستروں کی گنجائش والے 15اسپتالوں اور تین کلینکس پر مشتمل ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری بچوں کی صحت سے متعلق خدمات میں نیو بارن اینڈ پہڈیاٹڑک انٹینسو کئیر، پیڈیاٹڑک ملٹی اسپیشلٹی سروسز، اوبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجیپیڈیاٹرک کواٹرنری کئیر(ملٹی آرگن ٹرانسپلانٹ)شامل ہیں جبکہ ابسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی میں نارمل اینڈ کمپلیکس اوبسٹیٹرک کئیر، ملٹی ڈسپلنری فیٹل کئیر، پیری نیٹل جینٹیک اور فرٹرلٹی کئیر شامل ہیں‘‘۔