ملازمین کے مہنگائی بھتے کی واگزاری میں تاخیر باعث تشویش

بڈگام اورپلوامہ پولیس کی منشیات مخالف کارروائیاں

4 منشیات فروش گرفتار،13 کلو گرام وزنی پوست کا بھوسا اورایک کلو چرس برآمد

بڈگام //سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے2 منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے اُن کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق ملپورہ کراسنگ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران پولیس تھانہ کھاگ کی پولیس پارٹی نے 2افراد کو روکا جو کندھوں پر نائیلان کے تھیلے اٹھائے ملپورہ سے کھاگ کی طرف جارہے تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس پارٹی نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں کو گرفتار کرلیا۔دونوں افراد کو حکمت عملی کے ساتھ نائیلان کے تھیلوں سمیت موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے اپنے نام فردوس احمد میر ولد غلام احمد میر ساکنہ نوسو کھاگ اور محمد شفیع وانی ولد عبدالمجید وانی سکنہ ہانجی لاوی پورہ بیروہ بتائے۔پولیس کے مطابق ضبط شدہ نائلان تھیلے موقع پر کھولے گئے اور 13 کلو گرام وزنی پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔پولیس نے مزید بتایاکہ گرفتار ملزمان کیخلاف ایف آئی آرزیر نمبر65/2022قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس سٹیشن کھاگ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اسی دوران ، پلوامہ پولیس نے2منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس کا پاؤڈر برآمد کیا۔تھانہ لترکی پولیس پارٹی معمول کے مطابق ناکہ چیکنگ پر تھی۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے دیکھا کہ2 افراد ایک بیگ اٹھائے مشکوک انداز میں گھوم رہے ہیں۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے پیشہ وارانہ مہارت سے مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک کلو چرس پاوڈر برآمد کر لیا۔ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد الطاف ڈار ولد محمد ڈار اور طارق احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکناں اچان پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔تھانہ پولیس لتر نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 110/2022 درج کیا ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔پولیس نے کہاکہ کیمونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کیمونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔