بانڈی پورہ //شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منگل کو پولیس اورفوج کے ایک مشترکہ آپریشن میں2مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور اُن سے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق فوج کے حکام نے منگل کو بتایا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔آرمی حکام نے کہاکہ مخصوص اطلاع ملنے پر،فوج اورپولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی لی گئی۔ 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اُن کی تحویل سے 2اے کے رائفل اور دیگرجنگی سامان برآمد ہوا۔انہوںنے کہاکہ اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










