manooj sinha

عوامی شرکت حکمرانی میں کارکردگی، شفافیت اور سماجی انصاف لاتی ہے

40ہزار سے زائد بچوں کو واپس اسکولوں میں داخل کیا گیا ، 96ہزار صحت گولڈ ن کارڈس اجرا کئے :منوج سنہا

سرینگر / /عوامی شرکت حکمرانی میں کارکردگی، شفافیت اور سماجی انصاف لاتی ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ امسال بیک ٹو ولیج دیہی برادری کو بااختیار بنانے اور ہمہ گیر ترقی کیلئے شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس تھا۔سی این آئی کے مطابق ہفتہ وار پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ میں اپنے خطاب کے دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا جموں کشمیر میں عوامی شرکت حکمرانی میں کارکردگی، شفافیت اور سماجی انصاف لاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں گولڈن کارڈ اور کسان کارڈوں کے ذریعے عوام کی راحت رسانی کیلئے سہولیات جاری ہے جس کے چلتے امسا ل ابھی تک صحت کے شعبہ میں 96ہزار صحت گولڈ ن کارڈس اجرا کئے گئے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جن ابھیان کے تحت 5ہزار 914کسان کارڈ اجرا کیے گئے ہیں اور اب جموں کشمیر میں اس کی کل تعداد 12لاکھ 84ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 277نئی کاپریوٹیوں سوسائٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ آپ کی زمین آپ کی نگرانی اسکیم کے تحت 7لاکھ سے زیادہ لینڈ پاس بک اجرا کئے گئے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا کہ اسکول چلیں مہم کے تحت اسکول چھوڑنے والے بچوں کو واپس اسکول لایا گیا اور 40ہزار سے زائد بچوں کی نشاندہی کرکے انہیںواپس اسکولوں میں داخل کیا گیا ۔ اسکولوں میںمڈ ڈے میل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں مڈ ڈے میل کیلئے سرکار بچوں کے وکاس کیلئے بھی بڑھائوا دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت اسکولوں میںمڈ ڈے میل کے بارے میں بھی اسکول محکمہ سے وقت وقت پر جانکاری حاصل کی جاتی ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا کہ بڑھوتری کے لیے اپنانا زراعت کے شعبے کا نیا منتر ہے۔ سمبلوالی گاؤں کے ترقی پسند کسان، سامبا بلدیو راج کا فصلوں میں تنوع کا فیصلہ ان کے خاندان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوا اور اس کا تجربہ دوسروں کو اعلیٰ قیمت والی فصل کی طرف جانے کی ترغیب دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کا عزم، جذبہ اور خود اعتمادی خوابوں اور زندگی کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں۔