Strict stand of the government to deal with irregularities in government offices

سرکاری دفاترمیں بے قاعدگی سے نمٹنے کیلئے حکومت کا سخت موقف

غیر اطمنان بخش حاضری کی صورت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں واگزار نہیں کی جایں گی

سرینگر//حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر اطمنان بخش حاضری کی صورت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں واگزار نہیں کی جایں گی۔حکام نے تمام سرکاری دفاتر ،اداروں نیم خود مختار اداروں و کارپوریشنوں میں بے قاعدگی سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے، احکامات کی عدم تعمیل کرنے والے تنخواہ واگزار اور تقسیم کرنے والے ان افسران کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے جو غیر اطمینان بخش بائیو میٹرک حاضری کے بغیر ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرتے ہیں۔اس سلسلے میں، اس نے اپنے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تنخواہ واگزار اور تقسیم کرنے والے افسران کی فہرست دسمبر 2022 کے پہلے ہفتے میں عمومی انتظامی محکمہ کو فراہم کریں۔حکام کی جانب سے اس عمل کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کے بعد ایک ہدایت جاری کی گئی جس کے تحت ملازمین ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روزانہ حاضری کو نشان زد کیے بغیر اپنی تنخواہیں لے رہے تھے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ2 جون 2022 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 650-JK(GAD) کے ذریعے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری دفاتر، نیم سرکاری دفاتراداروں اور کارپوریشنوں کو بائیو میٹرک سسٹم (آدھار یا فنگر پرنٹ پر مبنی) پر جانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ مختلف دفاتر کے مطلع شدہ دفتری اوقات کے مطابق آمد اور روانگی دونوں وقت اپنی حاضری کو لازمی طور پر نشان زد کریں۔نیم خود مختارسرکاری اداروں،کارپوریشنوںاور اداروں کے تمام انتظامی سیکرٹریوں، محکموں کے سربرہاںاور منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 جون 2022 تک یا اس سے پہلے اپنے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام دفاتر اور اداروں میں بائیو میٹرک حاضری کے نظام یا آلات کی تنصیب کو یقینی بنائیں، اور تمام تنخواہ واگزار و تقسیم کرنے والے افسراںکو بھی اس سلسلے میں ہدایت کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہیں صرف تسلی بخش بائیو میٹرک حاضری کی بنیاد پر واگزار کی جائیں گی۔ حکام نے بتایا’’ اس معاملے پر واضح اور تفصیلی ہدایات کے باوجود، یہ دیکھا گیا ہے کہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد روزانہ حاضری کو نشان زد کیے بغیر اپنی تنخواہیں وصول کرتی رہتی ہے، جس کو حکام نے سنجیدگی سے دیکھا ہے اور اس سلسلے میں ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لیے۔ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بتایا کہ تمام انتظامی سیکرٹریوں،محکموں کے سربرہاں،نیم کود مختار سرکاری اداروں، کارپوریشنوں اور اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ تمام تنخواہ واگزار و تقسیم کرنے والے افسراںسے کہا گیا ہے کہ وہ 2 جون 2022 کے حکومتی حکم کے مطابق جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں روزانہ تعمیلی رپورٹ ای میل آئی ڈی gad-jk@nic.in پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو دیں۔