سری نگر//ترال محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے منگل کے روز3اہم سڑک پروجیکٹو ں کی کام کا افتتاح کیا گیا ہے۔ان تین پروجیکٹوں میں ترال کہلیل ،ترال کے کوٹ( شکار گاہ سے ہوتے ہوئے) اور آری پل تحصیل میں آنے والے ستورہ حاجن پروجیکٹ شامل ہے۔ اس سلسلے میں یہاں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئی جن میں ایک ترال پولیس اسٹیشن کے نذدیک دوسری ترال نودل روڑ پر اور تیسری ستورہ کے مقام پرمنعقد ہوئی۔ترال میں ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسر ہ اوتار سنگھ ترالی اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اورمحکمہ کے ایگزیکٹو انجینئرپلوامہ جبکہ تحصیل آری پل میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائینے انجام دیا ہے۔ان تقریبات میں مقامی لوگوں ،محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر پلوامہ،اے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد ٹاک کے علاوہ علاقے میں تعینات محکمے کے دیگرتمام چھوٹے بڑے ملازمین اور تعمیراتی ایجنسی کے زمہدار ان شرکت کی ہے ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبران نے سرکارضلع انتظامیہ پلوامہ ،ترال کے علاوہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے کہا علاقے میں جہاں جہاں ابھی بھی رابطہ سڑک تعمیر نہیں ہو ئی ہے وہاں ان سڑکوں کو آنے والے وقت میں تعمیر کیا جائے گا ۔یہاں موجود لیڈران نے بتایا ہم ہماری کوشش ہے کہ عوام کو کسی بھی سہولیات کے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ادھر محکمہ کے ایکزیکٹو انجینئر نے بتایا ترال میں امسال کل3پروجیکٹ منظور ہوئے ہیں جن کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا ترال میں پرانے تمام پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے ۔










