iGOT کرمایوگی پورٹل پر خود کو رجسٹر کریں،مقصدملازمین کی صلاحیت سازی، ریگولیشن اور گورننس کو فروغ دینا ہے
سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو اپنے تمام ملازمین سے کہا کہ وہ iGOT کرمایوگی پورٹل پر خود کو رجسٹر کریں۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلاکی جانب سے 16نومبر2022کوجاری کردہ ایک سرکیولر زیر نمبر 42-JK(GAD)آف 2022میں کہاگیاہے کہ حکومت ہند نے قومی پروگرام برائے سول سروسز کی صلاحیت سازی(NPCSCB) مشن کرمایوگی شروع کیا ہے، جس کا مقصد حکومت میں صلاحیت سازی اور ایچ آر مینجمنٹ ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے افسران اور تربیتی اداروں کی صلاحیت بشمول ریگولیشن اور گورننس کو فروغ دینا ہے۔ سرکیولر میں کہاگیاہے کہ یہ پروگرام تمام محکموں، تنظیموں اور ایجنسیوں کے تمام سرکاری ملازمین کا احاطہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ موثر اور بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ان کی قابلیت کو بڑھایا جا سکے۔سرکاری حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ اس پلیٹ فارم نے عہدیداروں کو اپنی اہلیت کو دریافت کرنے، حاصل کرنے اور تصدیق کرنے کے قابل بنایا جو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے اہم ہیں، اس کے علاوہ، ان کی ذمہ داریوں کو زیادہ موثر طریقے سے انجام دینے کے لیے سائلو کے درمیان رابطہ قائم کرنے اور تعاون کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔حکومت نے کہاہے کہ تمام ملازمین کو صلاحیت سازی کے اس اقدام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔جاری سرکیولر کے مطابق، مختلف محکموں،تنظیموں/PSUS میں کام کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کو یہ حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سرکاری ای میل آئی ڈیز کا استعمال کرتے ہوئےiGOT Karmayogiپورٹل Http:://ignotkarmayogi.gov.inپر خود کو رجسٹر کریں اور قابلیت کا تعین کریں۔جاری سرکیولر میں مزید کہاگیاہے کہ پورٹل پر ان ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے جن میں ان کی موجودہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور بہتری کی ضرورت ہے۔










