ADGبی ایس ایف نے لیابین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
سری نگر//سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل،مغربی کمانڈ، پی وی راما ساستری نے جموں میں پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ڈرون سرگرمیوں اور ہتھیاروں ومنشیات کی اسمگلنگ سے متعلق چیلنجوں سمیت سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی وی راماساستری پیر کو چندی گڑھ سے جموں پہنچنے پر بارڈر سیکورٹی فورس کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئر ڈی کے بورا کی قیادت میں اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔ وہ تین روزہ دورے پر ہیں۔حکام نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئر ڈی کے بورا نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو بین الااقوامی سرحدکے اہم پہلوؤں بشمول سیکورٹی سے متعلق ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔حکام کے مطابق بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئرنے علاقے کے عمومی سیکورٹی کے منظر نامے کو بیان کیا جس میں بی ایس ایف بٹالینز کی تعیناتی کے انداز اور سرحد پر ان کے مضبوط تسلط کے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئر بورا نے بی ایس ایف کو درپیش چیلنجوں، بشمول سرنگیں، ڈرون سرگرمیاں اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے سرحد پار اسمگلنگ کے بارے میں بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل،مغربی کمانڈکوجانکاری فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی وی راما ساستری نے جموں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور انہیں جموں کے سرحدی علاقے میں آئی بی پر موجودہ سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے پالورہ میں بی ایس ایف کے سینئر سیکنڈری اور پرائمری اسکول کے طلباء جنہوں نے تعلیمی اور کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں اعزاز سے نوازا۔ پی وی راما ساستری نے فرنٹیئر کیمپس اور دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ وہ جموں کے سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے۔










