سری نگر//بڈگام کے علاقے ہاکرمولہ میں ایک ہٹ اینڈ رن کیس کو بڈگام پولیس نے 3 گھنٹے کے اندر حل کرلیا جس میں ایک لڑکی جس کی عمر تقریباً 15 سال تھی، ہلاک ہوگئی۔پولیس پوسٹ سویبگ کو تقریباً 10:30 بجے اطلاع ملی کہ ہاکرمولہ بڈگام میںسڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک نامعلوم گاڑی نے ایک راہگیر ایمان گلزار عمر تقریباً 15 سال جو کہ گلزار احمد حجام ساکنہ ہاکرمولہ بڈگام کی بیٹی ہے کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ اسی مناسبت سے زخمی کو علاج کے لیے جے وی سی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 381/2022 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔دوران تفتیش، پولیس چوکی سویبگ کی ایک ٹیم نے 3 گھنٹے کے اندر ہیٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت شاہد نذیر ولد نذیر احمد حجام ساکنہ ہاکر مولہ بڈگام کے طور پرہوئی ہے۔ واردات میں ملوث گاڑی زیر نمبر JK04G 9135 کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔










