خود کو الگ تھلگ محسوس نہ کریں،ہم آپ کیساتھ ہیں: ایس ایس پی غلام جیلانی
پلوامہ// ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے ڈسڑکٹ پولیس لائینز پلوامہ میں ریٹائرڈ پولیس افسران؍اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ’پروانگ‘کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔جے کے این ایس کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پروانگ سمیت 108ریٹائرڈ پولیس افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی پلوامہ نے میٹنگ میں شرکت کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ ان کے اختیار میں ہے اور ان سے کہا کہ وہ خود کو الگ تھلگ محسوس نہ کریں۔ ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے مزید انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ اب بھی پولیس تنظیم کا حصہ ہیں اور وہ اپنی شکایات؍مسائل کے ازالے کے لیے کسی بھی وقت کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ ریٹائر ہونے والوں کو ان کی قیمتی تجاویز پر ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے اور پولیس تنظیم میں ان کا بہت احترام کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے طویل خدمات انجام دی ہیں اور تنظیم کا نام کمانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے وارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جنہیں مذکورہ اقدامات کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے پڑھ کر سنایا گیا۔اس کے علاوہ ریٹائر ہونے والوں کے اعزاز میں اور ان کی خیریت کے طور پر مختلف تحائف جن میں کمبل، بی پی اپریٹس اور شوگر ماپنے والی کٹس شامل ہیں، ان میں تقسیم کی گئیں، جن کا شرکاء نے خیرمقدم کیا۔










