صوبائی کمشنر جموں اور ایڈیشنل سیکرٹری ایل جی سیکرٹریٹ نے جموں میں سنیل پنڈت کے اہل خانہ سے ملاقات کی

جموں//صوبائی کمشنر جموںرمیش کمار نے لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری اَکشے لابرو کے ہمراہ آج جانی پور میں شہید سنیل پنڈت کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے آنجہانی سنیل پنڈت کی اہلیہ محترمہ سنیتا پنڈت کو مالی اِمداد پیش کی۔سنیل پنڈت کو کشمیر میں ملی ٹنٹوںنے مارا تھا۔یہ مالی اِمداد لیفٹیننٹ گورنر کے ریلیف فنڈ سے فراہم کی گئی ہے اوریہ رقم ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے فراہم کی گئی اِمدادی رقم کے علاوہ ہے۔صوبائی کمشنر نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ وہ سنیل پنڈت کی بیٹیو ںکو فوری طور پر معروف سکول میں داخل کرنے کی سہولیت فراہم کریں اور ملی ٹنٹوں کے حملے سے متاثرہ کنبے کو وقتاًفوقتاً درکار ہر طرح کے تعاون او رمدد کا یقین دِلایا۔