tourist

پہلگام میں موسم سرماء میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود

ونٹرسیاحت سے روزگار کے وسائل بھی بڑھے ،لوگوں کا اظہار اطمینان

سرینگر///پہلگام وادی میں موسم سرماء￿ شروع ہوتے ہی دوسری بار سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزکیٹیو آفیسر (سی ای او) پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) مسرت ہاشم نے بتایا ہے کہ رواں برس موسم سرماء شروع ہوتے ہی اب تک قریب نو لاکھوں سے زائد سیاحوں نے پہلگام کی سیر کی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں موسم سرماء میں سیاح کافی تعداد میں آتے ہیں تاہم پہلگام میں ٹورسٹ سیزن صرف تین مہینے ہی رہتا تھا اور اس میں یاتری کے دوران اضافہ ہوتا تھا باقی قریب آٹھ ماہ وادی پہلگام میں سناٹا ہی رہتا تھا تاہم اب کی بار موسم سرماء￿ شروع ہوتے ہی پہلگام میں ملکی و غیر ملکی سیلانیوں کی کافی تعداد موجود ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیاح پہلگام میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ادھر چیف ایگزکیٹو آفیسر(سی سی ای او) پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) مسرت ہاشم نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ 90 فیصدی آبادی سیاحت سے جڑی ہوئی ہے۔ تاہم یہاں پر موسم سرماء میں ٹورازم ٹھپ رہنے کے نتیجے میں یہاں کی آبادی روزگار سے محروم ہوجاتی تھی تاہم پچھلے اور رواں موسم سرماء شروع ہوتے ہی اب تک قریب نو لاکھ سیاحوں نے یہاں کی سیر کی اور ہزاروں ٹورسٹوں نے بکنگ کی ہوئی ہے۔ تاہم محکمہ سیاحت کی کاوشوں کے نتیجے میں اب پھر سے کشمیر ٹورازم کو بڑھاوامل رہا ہے۔ ادھر پہلگام کے مقامی لوگوں نے سیاحوں کی آمد پر اطمینان اور مسرت کاظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیاحت میں بہتری آنے سے ان کو روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔ٹوراذم سے وابستہ شبیر احمد بٹ جنرل منیجر ہوٹل گرین ہیٹس مؤرہ پہلگام نے سی این آئی نمائندے امان ملک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس کا سیزن کشمیر ٹورازم کیلئے بہتر سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا اگلے ماہ سے سیاحوں کی ایک اچھی خاصی تعداد وادی وارد ہورہی ہے جنہوں نے اس کیلئے مختلف ٹور ایجنسیوں کے ذریعے پیشگی بْکنگ کی ہے۔ رواں موسم کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد وارد کشمیر ہوچکی ہے اور وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کو خوش وخرم دیکھا گیا جو گلمرگ میں برف پر سکیٹنگ اور دیگر کھیلوں میں مصروف رہے جبکہ گلمرگ کے ساتھ ساتھ پہلگام میں بھی سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھی جارہی ہے اس کے علاوہ شہر آفاق جھیل ڈل میں بھی سیاح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ سخت سردی کے باوجود بھی سیاح شکارے اور ہاوس بوٹوں پر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سیاحوں کی آمد پر سیاحت سے جڑے افراد خاص کر شکارے والے، ہاوس بوٹ مالکان اور بلوارڈ پر قائم رستوران مالکان اور ہوٹل مالکان نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئیکہا کہا کہ آج جھیل ڈل میں شکارے تیرتے نظر آرہے ہیں اور ہوٹلوں، رستورانوں اور ہاوس بوٹوں میں گھماگہمی ہے تاہم ابھی بھی بہت سے ہاوس بوٹ اور ہوٹل خالی پڑے ہیں۔ انہوں نے اس امید کااظہارکیا رواں برس کا سیزن کشمیر ٹورازم کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔ شبیر احمد بٹ نے کہا اگلے ماہ میں سے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کشمیر کے دورہ پر آرہی ہے جس کیلئے انہوںنے پہلے ہی مختلف ٹراول ایجنسیوں سے پیشگی بْکنگ کی ہے۔