پولیس ودیگرایجنسیوںکاتال مل ناگزیرـ:ایس ایس پی
اونتی پورہ//ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف ڈار نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔جے کے این ایس کے مطابق میٹنگ میں ایس پی محمد یوسف ڈار، تمام ایس ڈی پی اووز، ڈی وائی ایس پی، پی سی اونتی پورہ، سی آئی او ایس آئی یو، تمام ایس ایچ اووز اور پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے انچارج پی پیز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران دہشت گردی، امن و امان کی صورتحال، گزشتہ میٹنگوں کی پیروی اور پولیس ڈسٹرکٹ میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیسنگ کے پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش، پراسیکیوشن، جرائم،شکایات کا ازالہ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ایس ایس پی اونتی پورہ نے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی علاقوں کی سیکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔افسران پر زور دیا گیا کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں ہر ممکن کوشش کریں اور سماجی جرائم اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے لگن سے کام کریں۔ شریک افسران پر بھی زور دیا کہ وہ زیر تفتیش فوجداری مقدمات کو وقت پر نتفتیش مکمل کریں انہوں نے فسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی توجہ کا نقطہ نظر اپنائیں اور اپنی شکایات کے ازالے کو یقینی بنائیں۔










