سری نگر//جمعرات کودن بھر موسم خشک وخوشگوار رہنے کے بعددوران شب کشمیروادی،خطہ پیرپنچال،وادی چناب اورلداخ خطے میں درمیانی حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی ،جسکے نتیجے میں سبھی خطوںمیں لوگوںنے زیادہ سردی محسوس کی ۔سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے کیساتھ ہی کشمیر وادی میں کمروں کوگرم رکھنے والے آلات ،کانگڑیوں اوراسکے لئے درکار کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ لوگوںنے سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات زیب تن کرنے کی عادی ڈالنا بھی شروع کردی ہے ۔محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں کمی آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ 12سے18نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک مگر ابرآلود رہنے کاامکان ہے جبکہ اس دوران 14نومبر بروز پیر کوجموں وکشمیرمیں کہیں کہیں ہلکی وتیز بارش ہوسکتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچر اور اتوار کو جموں وکشمیر کے کچھ بالائی مقامات پر ہلکی ودرمیانہ درجے کی برف باری اوربیشتر علاقوںمیں بارشیں ہونے کے بعدمنگل سے موسم خشک رہا جبکہ جمعرات کودن بھر کشمیر وادی میں اچھی دھوپ بھی نکل آئی جبکہ جمعے کے روز بھی دن بھر آسمان صاف رہا اورکئی گھنٹوں تک دھوپ بھی نکل آئی ۔تاہم رات کے وقت آسمان مجموعی طور پر صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے مطلع صاف رہنے نیز حالیہ دنوں کی برف وباراں کے بموجب درجہ حرارت میں بتدریج کمی آنے کی تصدیق کرتے ہوئے جمعے کی صبح بتایاکہ گزشتہ رات کشمیر وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ پارہ معمول سے نیچے رہا۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات سری نگرمیںکم سے کم درجہ حرارت 3.6ڈگری سینٹی گریڈ ،گلمرگ میں منفی3.2ڈگری سینٹی گریڈ،بالہ تل میں منفی7.0ڈگری سینٹی گریڈ،شوپیان میں منفی0.9ڈگری سینٹی گریڈ،پہلگام میں منفی4.2ڈگری سینٹی گریڈاورکپوارہ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاجبکہ اسی طرح خطے لداخ کے لیہہ شہر اوردراس میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ،کارگل میںمنفی4.3،پادم میں منفی10.5،ٹنگ تسی دربک میں منفی9.8،نیومہ میں منفی11.3ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جموںمیں رات کاکم سے کم درجہ حرارت 10.6،کٹرہ میں4.9،بانہال میں5.3اوربھدرواہ میں1.7ڈگری سینٹی گریڈ ،ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر مطلع مجموعی طور پرصاف اورموسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ آسمان صاف رہنے کی وجہ سے کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہوسکتی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ 12سے18نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک مگر ابرآلود رہنے کاامکان ہے جبکہ اس دوران 14نومبر بروز پیر کوجموں وکشمیرمیں کہیں کہیں ہلکی وتیز بارش ہوسکتی ہے ۔دریں اثناء سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے کیساتھ ہی کشمیر وادی میں کمروں کوگرم رکھنے والے آلات ،کانگڑیوں اوراسکے لئے درکار کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ لوگوںنے سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات زیب تن کرنے کی عادی ڈالنا بھی شروع کردی ہے ۔بجلی وگیس پر چلنے والے ہیٹروں ،کانگڑیوں ،لکڑی کے کوئلے اورگرم ملبوسات کاکاروبار کرنے والے کئی لوگوںنے بتایاکہ حالیہ دنوںمیں ان چیزوںکی مانگ میں تیزی دیکھی گئی ہے ۔










