یکم مارچ سے بجلی سپلائی میں کافی بہتری آنے کاامکان

کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈکی8رُکنی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ جلد متوقع

سری نگر//کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈکی8رُکنی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں موسم سرماکیلئے جاری کئے جانے والے کٹوتی شیڈول کاحتمی فیصلہ لیاجائے گاجبکہ اس کے پی ڈی سی ایل کی میٹنگ میں موسم سرماکے دوران بجلی کے غلط اورناجائز استعمال کی روکتھام اوربرف باری سے ترسیلی نظام میں پیداہونے والی خرابی اوردیگر معاملات کے حولے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔یادرہے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے کہاکہ 15سے22نومبر کے درمیان سرمائی مہینوں کیلئے بجلی کٹوتی شیڈول جاری کیاجائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیروادی میں موسم سرماکیلئے بجلی کٹوتی شیڈول مرتب کرنے کیلئے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈKPDCLکی8رُکنی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ جلد طلب کی جارہی ہے ۔خیال رہے مذکورہ بورڈآف ڈائریکٹرس کے چیئرمین سیکرٹری پائور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نتیش کمار ہیں جبکہ ممبران میں اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار،منیجنگ ڈائریکٹر KPDCLڈاکٹر بشارت قیوم ،ڈائریکٹر سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی،ایڈیشنل سیکرٹری سائنس اینڈٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ شفیق احمد ،ایڈیشنل سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ رجنیش گپتا،منسٹری آف پاور حکومت ہند کانمائندہ اورڈائریکٹر فائنانس KPDCLشامل ہیں ۔معلوم ہواکہ 8رُکنی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ جلد منعقد ہورہی ہے ،جس میں موسم سرماکے دوران کشمیروادی میں بجلی سپلائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ بجلی کٹوتی کاشیڈول دستیاب بجلی کے تناظر میں مرتب کیاجائے گا جبکہ اس دوران بجلی کی طلب وکھپت کوبھی ملحوظ نظررکھاجائے گا۔کے پی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں اسبات کاجائزہ لیاجائے گاکہ میٹر یافتہ اورغیریافتہ علاقوں کیلئے کٹوتی شیڈول کاطریقہ کار کیاہوگا،اور دونوں علاقوںمیں زیادہ سے زیادہ وقت بجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کیاکچھ فوری نوعیت کے اقدامات درکار ہونگے ،اسی میٹنگ میں بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے شمالی گرڈ سے بجلی خریدنے کامعاملہ بھی زیرغور لایاجائیگا۔مذکورہ بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں بجلی کے غلط اورناجائز استعمال کی روکتھام اوربرف باری سے ترسیلی نظام میں پیداہونے والی خرابی اوردیگر معاملات کے حولے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔ذرائع کامزید کہناتھاکہ کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈکے سینئر انجینئروںنے کشمیر وادی کیلئے مجوزہ کٹوتی شیڈول کاخاکہ تیار کیاہے ،جو بورڈ کی میٹنگ میں پیش کیا جائیگا۔یہ بھی معلوم ہواکہ KPDCLکے بورڈ آف ڈائریکٹر س کی میٹنگ میں صارفین سے بجلی فیس کی وصولی اوربقایات کی ادائیگی کابھی جائزہ لیاجائے گا۔