راجوری//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما جنہیں دیگر اَضلاع کے ساتھ ضلع راجوری کے لئے الیکٹورل رول اوبزرور کے طورپر مقرر کیا گیا ہے ، نے آج کوالیفائنگ تاریخ کے طور پر یکم؍ اکتوبر 2022 ء کے حوالے سے فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کوجانکاری دی گئی کہ 05 حلقہ اسمبلی ہیں جن میں 540 مقامات پر 644پولنگ سٹیشن ہیں ۔اُنہیں مزید بتایا گیا کہ ڈرافٹ اِی رول 2022کے مطابق کُل ووٹر4,19,656 ہیں جبکہ کُل متوقع آبادی 8,31,953 ہے۔میٹنگ کو اِنتخابی فہرستوں 2022 کی خصوصی سمری رویژن کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ 68,974 فارموں میں سے نمبر 6موصول ہوئے ، 68,645 سٹینڈ پنچڈ جبکہ 36,583 کو ضلع میں نمٹایا گیاہے ۔ اِسی طرح فارم نمبر 6کی پیش رفت ( 18سے 19عمر گروپ) ، فارم نمبر 6 ( 19 او راس سے اوپر) فارم نمبر 7 ، فارم نمبر 8 او رفارم نمبر 6بی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع میں ڈی اِی او اور اِی آر او کی طرف سے کثیر سطحی چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ اِنتخابی فہرستوں کی درستی کی تصدیق کی جاسکے۔فارم میں تصحیح کے لئے بوتھ لیول اَفسران کے دائر کردہ دوروں کا جائزہ لیتے ہوئے چیئر کوجانکاری دی گئی کہ بوتھ لیول اَفسران کے فیلڈ وِزٹ کی بنیاد پر تصحیح کی جارہی ہیں۔میٹنگ میں دیگر پیرامیٹروں پر سیر حاصل بحث بھی ہوئی ۔الیکٹورل رول آبزرونے ضلع میں اِنتخابی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط اور شیڈول کے مطابق سختی سے نظر ثانی کریں اور اِس عمل کو دی گئی ٹائم لائن کے اَندر مکمل کریں۔اُنہوں نے ڈی اِی اوز پر زور دیا کہ وہ نئے رائے دہندگان کو شامل کرنے ، چھوڑے گئے ووٹروں اور ڈپلی کیٹ ووٹروں کو حذف کرنے کے دوران اِضافی احتیاط برتیں تاکہ غلطیوں سے بچا جاسکے اور مقررہ تاریخ سے پہلے عمل کو مکمل کیا جاسکے اور بوتھ لیول اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابی فہرستوں میں کسی بھی قسم کی تصحیح کے لئے وِزٹ کو یقینی بنائیں۔










