جموں//ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج وزیر اعظم فار ملائزیشن آف مائیکرو فوڈ اَنٹرپرائزز ( پی ایم ایف ایم اِی)اور وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ہائبرڈ موڈ میں محکمہ زرعی پیداوار کے سینئر اَفسران ، ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسران ، ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز اور جموںوکشمیر بینک کے مالیاتی اِداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سپیشل سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ ( سٹیٹ نوڈل آفیسر ) محمد فاروق ڈار نے میٹنگ میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں بتایا گیا کہ 437 درخواستیں جمع کی گئی ہیں اور 102 معاملات کے سلسلے میں قرضہ دیا گیا ہے ۔ جموںوکشمیر بینک اور دیگر مالیاتی اِداروں نے فوڈ پروسسنگ کاروباریوں کے حق میں 964 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔نوڈل آفیسر نے اِستفادہ کنندگان کے لئے ایس این اے کی طرف سے کی گئی صلاحیت سازی کے اقدامات اورتشہیری سرگرمیوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ ضلع نوڈل اَفسران ، ڈی آر پیز ہر ماہ کم سے کم 10درخواستیں جمع کرنے اور مالیاتی اِداروں سے فی ضلع کم سے کم پانچ مقدمات کی منظور ی کو یقینی بنائیں تاکہ مرکزی وزارت فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹری کی طرف سے مقرر کردہ 552 کے مجموعی ہدف کو پورا کیا جاسکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ تمام ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسران اور لیڈ بینک منیجران کو قرضوں کی منظوری کے لئے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع نوڈل اَفسران کو جموںوکشمیر بینک اور دیگر مالیاتی اِداروں سے قرضوں کی منظوری کے سلسلے میں چیلنج کا سامنا ہے۔اَتل ڈولو نے رِیاسی اور اودھمپور بینکوں کے نمائندوں اور ڈی این اوز کو سٹیٹ نوڈل ایجنسی کو معاملات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی جنہیں بینکوں نے تفصیلی تجزیہ اور اِصلاحی اقدامات کرنے کے لئے مسترد کیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جے کے ایچ ایم پی سی اور جے کے اے جی آر او ایس کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ رام بن میں شہد کے لئے کامن انکیوبیشن سینٹر اور صوبہ جموں کے لئے دو کامن انکیوبیشن سینٹر ، چاڈورہ ، بڈگام اور سانبہ میں ایک ایک پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔یہ بھی بتایا گیا کہ میسرز ٹرانسگر اف حید رآباد جو اِس سکیم کے تحت سٹیٹ لیول اَپ گریڈیشن پلان کے سکاسٹ کشمیر کے ذریعے مصروف عمل ہے ۔ ضروری منظوری کے لئے 15؍ دسمبر 2022ء کو یا اِس سے قبل اَپ گریڈیشن پلان سے متعلق سفارشات پیش کرے گا۔بعد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد بیماری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے گلٹی دار جلد بیمار کی موجودہ صورتحال کا ضلع وار جائزہ لیا۔میٹنگ کو پاور پوائنٹ کے ذریعے ویکسی نیشن ، ادویات کا استعمال ، ویکسین کی خریداری ، ٹیسٹ کے لئے نمونے جمع کرنے جیسے روکتھام کے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ہر اَضلاع میں گلٹی دار جلد بیماری کے پشوئوں کو ٹیکے لگانے کا صد فیصد ہدف مکمل کریں تاکہ بیماری پر جلد سے جلد قابو پایا جاسکے۔اِس سے قبل بتایا گیا تھا کہ اَب تک 70,614 پشو گلٹی دار جلد بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں اَب تک 60,615 پشو صحت یاب ہوچکے ہیں۔ میٹنگ میں اینمل ہسبنڈری اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔










