journalist

انڈین جرنلسٹس یونین کا وفد تین روزہ دورے پر وادی وارد

میڈیا گلڈ اور دیگر صحافتی انجمنوں اور مندوبین سے کی ملاقات

سرینگر//انڈین جرنلسٹس یونین کے وفد نے اپنے تین روزہ دورہ کشمیر کے دوران مختلف صحافتی انجمنوں اور سینئر صحافیوں کے ساتھ بات کی اور کشمیری جرنلسٹ فٹرنٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل کے ازالہ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور جب تک نہ اتحاد کا مظاہر ہ کیا جائے گا تب تک مسائل کا حل نہیں نکلنے والا ہے ۔ اس دوران یونین پریذیڈنٹ گتراتھا پاٹھک نے کشمیر وادی میں میڈیا کی آزادی اور بولنے و لکھنے کی آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں آواز اُٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ سی این آئی کے مطابق انڈین جرنسلٹس یونین کا وفد وادی کشمیر کے تین روزہ دورہ پر وادی وارد ہوچکا ہے اور اپنے تین روزہ دورہ کے دوران وفد نے وادی کشمیر میں میڈیا اداروں کے سربراہاں اور صحافیوں کے ساتھ مختلف امورات پر بات کی جس دوران صحافیوں نے انہیں درپیش مسائل کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ اس دوران جے کے میڈیا گلڈ کا ایک وفد میر اعجاز اور بلال بزاز کی صدارت میں انڈین جرلسٹس یونین کے وفد سے ملاقی ہوا۔ میڈیا گلڈ کے نمائندوں نے وفد کو وادی کشمیر میں ذرائع ابلا غ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ وادی کشمیر میں صحیح اور صداقت پر مبنی رپورٹنگ اور صحافت کرنا اب قصہ پارئینہ بن گیا ہے ۔ وفد نے انہیں اخبارات کے مالکان اور ورکنگ جرنلسٹوں کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات سے بھی وفد کو باخبر کیا ۔ اس موقعے پر گترا تھا پاٹھک نے کشمیری صحافیوں اور مدیران پر زور دیا کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرکے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ سرکار بھی ان مسائل کی طرف متوجہ ہوں ۔ پاٹھک نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں وائس آف فریڈم اور اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے وہ اپنی فورم کے ذریعے ملک بھر میں آواز اُٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو صحیح رپورٹنگ اور سچ لکھنے اور بولنے سے روکنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے اور ہمارے ملک میںاس کی ہرگز بھی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس بات کو واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت میں میڈیا پر کسی بھی قسم کی قدغن نہیں ہونی چاہئے ۔