dooran

ہمہمامہ بڈگام میں افسوسناک واقعہ رونما

18سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل،عشمقام پہلگام میں65سالہ شخص کی نعش برآمد

بڈگام،اننت ناگ//وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقہ میں 18 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔اُدھر عشمقام پہلگام میں نالہ سے معمر شخص کی نعش برآمدکی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک افسوسناک واقعہ میں، ہفتہ کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہمہامہ علاقے میں ایک بیکری کی دکان پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 18 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات میں بتایا گیا کہ18سالہ سہیل احمد ڈار ولد محمد شفیع ساکنہ عیدگاہ محلہ ہمہامہ، کو اس وقت بجلی کا جھٹکا لگا، جب وہ اپنے دوست کی بیکری کی دکان پر تھا۔ سہیل احمدڈار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس نوجوان کومردہ قرار دے دیا۔پولیس افسر نے اسکی تصدیق کی اور کہا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ کے عشمقام پہلگام علاقے میںایک نالے سے ایک معمر شخص کی لاش برآمدکی گئی ۔پولیس نے بتایاکہ65سالہ عبدالرحمان کھانڈے ولد مرحوم عبدالعزیزساکنہ عشمقام پہلگام اننت ناگ کی نعش کوآبائی گائوں کے قریبی نالے سے ہفتے کی صبح کوبرآمد کیاگیا۔پولیس نے بتایاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچ گئی،اورمعمر شخص کی نعش کواپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا،جہاں ضروری طبی وقانونی لوازمات کومکمل کیاگیا،اوراس حوالے سے معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کی گئی ۔