کرالہ گنڈ پولیس نے کیا پروگرام کاانعقاد,4اسکولوںکے طلبہ اورتدریسی وغیرتدریسی عملہ کی شرکت
ہندوارہ //سائبر جرائم کی روکتھام کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ہندواڑہ پولیس نے گورنمنٹ میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ہائر سیکنڈری اسکول ایم ایچ پورہ کرالہ گنڈمیں منعقدہ سائبر کرائم بیداری پروگرام میں 4 سکولوں کے طلباء ، اساتذہ اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔ ہائر سیکنڈری اسکول ایم ایچ پورہ، بائزمڈل اسکول ایم ایچ پورہ، گرلز مڈل اسکول ایم ایچ پورہ اور ڈان پبلک اسکول میں پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی وائی ایس کرالہ گنڈعادل حسین نے ایس ایچ او پی ایس کرالہ گنڈ کے ساتھ بیداری پروگرام کی میزبانی کی۔ پروگرام کے دوران حصہ لینے والے طلباء اور عملے کے ارکان کو ان دنوں مختلف قسم کے سائبر خطرات اور جرائم کے بارے میں بریف کیا گیا، جیسے کہ شناخت کی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، جنسی استحصال، OTP فراڈ وغیرہ۔ شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ محفوظ براؤزنگ کی عادتیں اپنائیں، انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے وقت مشکوک ویب سائٹس سے گریز کریں،OTPs یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ شرکاء کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو آن لائن بینکنگ / آن لائن لین دین کرتے وقت اپنایا جا سکتا ہے۔ طلباء کو نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر غیر مستند افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبردار کیا گیا۔ طلباء اور عملہ نے سائبر بیداری پروگرام کے انعقاد اور اسکولوں کے طلباء اور عملہ میں مختلف سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے ہندواڑہ پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔










