پہلگام کا خوبصورت ترین علاقہ وادی رینز پل بنیادی سہولیات سے محروم

نالہ لدر پر بنا لکڑی کا پْل مویشیوں اور انسانوں کیلئے خطرہ ، لوگوں کی متعلقہ حکام سے اپیل

سرینگر//پہلگام کے خوبصورترین علاقہ وادی رینز پل میں لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ، مقامی لوگوں کے مطابق نالہ لدر پربرسوں سے لکڑی کا پْل بنا ہے جو مال میویشوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کیلئے بھی باعث خطرہ ہے اور اب تک متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں میویشی اور انسان پْل کو پار کرنے کے دوران نالہ میں ڈوب گئے۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے ?نمایندے امان ملک کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام قصبہ میں وادی رینز پْل جنوبی کشمیر کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے تاہم سرکار کی نظروں سے یہ علاقہ اوجھل ہے۔یہاں پر قریب چار گائوں آباد ہے جن کی آبادی ہزاروں پر مشتمل ہے لیکن اس خوبصورت علاقے کو سرکار نے نظر انداز کررکھا ہے۔مقامی لوگوں نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ یہاں پر نہ بجلی ہے اور ناہی پانی اور ناہی سڑکیں ہیں جبکہ نالہ لدر جو اننت ناگ کا سب سے صاف و شفاف دریائے ہے اسی علاقے سے شروع ہوتا ہے لیکن اس نالہ لدر پر لوگوںنے برسوں پہلے ایک لکڑی کا پْل بنایا تھا جس پر لوگ پیدل چلتے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ حکام خاص کر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے استدعاکی گئی تھی کہ اس نالہ پر ایک پْل تعمیر کیا جائے کیوں کہ لکڑی کے پل سے اب تک متعدد مویشی اور انسان نالہ میں ڈوب چکے ہیں اور متعدد حادثات رنماء￿ ہوئے ہیں۔لوگوں نے کہاکہ اس ضمن میں متعلقہ حکام نے کوئی بھی اقدام نہیں اْٹھایا۔ ادھر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مسرت ہاشم کے ساتھ بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ اس علاقہ میں جلد ہی پْل کی تعمیر شروع کی جائے گی۔