رام بن میں اینو گاڑی گہری کھائی میں جاگری سرینگر کا ڈارئیور جاں بحق

سرینگر لہہ شاہراہ پر سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک دو دیگر زخمی

پولیس نے معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی ہے

سرینگر//وسطی کشمیر ضلع گاندربل میں بدھ کے روز اُس وقت ایک کنڈیکٹر لقمہ اجل بن گیا جب سڑک پر سخت پھسلن ہونے کی وجہ سے اس کا جے سی بی پھسل کر اُلٹ گیا ۔ اس حادثے میں جے سی بی کا ڈرائیور اور ایک شخص زخمی ہوئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں زوجی لا کے کوکرن پل پر بدھ کو جے سی بی کے ایک کنڈکٹر کی موت ہو گئی جب کہ ڈرائیور اور ایک اور شخص سڑک سے پھسل جانے سے زخمی ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آج دوپہر ایک جے سی بی اس وقت سڑک سے پھسل گیا جب وہ کرگل سے سونمرگ کی طرف آرہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ڈرائیور کی شناخت ارون سنگھ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے کنڈکٹر کی شناخت منیر احمد ساکنہ بارہمولہ اور دوسرے شخص کی شناخت ساجد احمد ساکنہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق حادثہ رونما ہونے کے ساتھ ہی سبھی زخمیوں کو اگرچہ سونہ مرگ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے کنڈیکٹر کو مردہ قراردیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔