مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا پنچایت بڈھیری کا دورہ

سانبہ میں ’بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ چہارم‘ کے تحت عوامی رَسائی پروگرام کا جائزہ لیا

سانبہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ چہارم کے تحت آج سانبہ بلاک کا دورہ کیا اور پنچایت گھر بڈھیری میں منعقد ہ بیک ٹو وِلیج کے تحت جاری سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے نوجوانوں کی مہارتوں کو بڑھانے ، خود روزگار کے مواقع ، بہتر حکمرانی ، پنچایت راج اِداروں کو مضبوط بنانے کے علاوہ نشامکت ، روزگار یوکٹ جموںوکشمیر ، ڈیجیٹل جے اینڈ کے مہم کی بیداری پیدا کرنے پر خصوصی زور دیا۔ اُنہوں نے پنچایتی نمائندوں او رعلاقے کے لوگوں سے بھی بات چیت کی ۔ اُنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کا نوٹس لیا۔مشیر موصوف نے دورے پر آئے اَفسران او رلائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی۔اِس موقعہ پر خطا ب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ’’ بیک ٹو وِلیج پروگرام ‘‘ کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اُنہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری معاونت والی سکیموں میں صد فیصد اہداف لیا گیا ہے جس میں آیوشمان بھارت گولڈن کارڈ رجسٹریشن ، سوشل سیکورٹی سکیمیں، آدھار سیڈنگ اور مالی شمولیت کے علاوہ اسے برقرار رکھا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کوملک کے سب سے ترقی یافتہ خطوں میں سے ایک کے طور پر ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف ترقیاتی اقدامات پہلے ہی اُٹھائے گئے ہیں اور پورے جموںوکشمیر میں اَمن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے عام لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا ،’’ عوامی پی آر آئیز کی شرکت دیرپا ترقی کے لئے کلید ہے ۔‘‘ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مقامی لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایل جی قیادت والی اِنتظامیہ پی آر آئیز کو مزید بااِختیار بنانے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے کیوں کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو عوام کی طرف سے اُٹھائے گئے جائز مسائل کے ازالے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے اِستفادہ کنند گان میں لینڈ پاس بکس ، مالی شمولیت کے تحت منظور ی نامے اور بے بی کٹس بھی تقسیم کئے۔بعد میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہائی سکول نانکے چک کا بھی دورہ کیا اور طلباء اور عملے سے بات چیت کی اور معیاری تعلیم تک مساوی رَسائی کے علاوہ دُور دراز علاقوں میں دستیاب تعلیمی بنیادی ڈھانچے کے معیار کا جائزہ لیا۔اِس دوران مشیرموصوف نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، وِزٹنگ آفیسر ، ڈائریکٹر پشو پالن شوبرا شرما کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبر ، سرپنچ او رمقامی لوگ بھی تھے۔