کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ڈی کے مارگ میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ اور منظور ی نامے تقسیم کئے

کولگام//بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ چہارم کا تیسرا مرحلہ آج کولگام ضلع کے 66 گرام پنچایتوں میں شروع ہو ا اور عوام کا زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا ہے۔وِزٹنگ اَفسران نے مقامی لوگوں ، پی آر آئیز اور سول سوسائٹی کے اَرکان کی بات سنی تاکہ عوامی مسائل کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر بلاکوں میں تمام 66پنچایت حلقوں میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔کمشنر سیکرٹری ریو نیو وِجے کمار بدھوری جو پنچایت حلقہ ڈی کے مارگ کا دورہ کر نے والے آفیسر ہیں ، اُنہوں نے جاری ’’ بیک ٹو وِلیج ‘‘ پروگرام کے تحت آج پنچایت حلقہ ڈی کے مارگ کا دورہ کر کے پنچایت کے ترقیاتی مسائل اور ضروریات کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری ریونیو کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، ڈی ڈی سی ممبر گلزار احمد ڈار ، ایس ڈی ایم نو ر آباد ، اے سی ڈی ، اے سی آر اور دیگر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی تاکہ وہ اَپنے اَپنے علاقوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیں۔اُنہوں نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ’’ بیک ٹو وِلیج‘‘ پروگرام کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اِس عوام دوست اقدام کو شروع کرنے کا واحد مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی شخص ترقیاتی سکیموں کے فوائد سے محروم نہ رہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کاآئوٹ ریچ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اَپنے مسائل اپنی دہلیز پرہی زیادہ آزادانہ طورپر اِنتظامیہ تک پہنچا سکیں۔اُنہوں نے عوام سے فلاحی سکیموں اور ان کے متعلقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں رائے طلب کی۔اَپنے دورے کے دوران اُنہوں نے ایڈیجن میں اَمرت سروور اور رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈی کے مارگ میں 9.80 لاکھ کی تخمینہ لاگت سے کھیل میدان کا بھی اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا او رمستحقین میں لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈ ، اِی ۔شرم کارڈ ، منظور ی نامے اور گھرپرویش کے مستفیدین میں مکانات کی اشیاء بھی تقسیم کئے۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے ڈی کے مارگ کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میںکھیل مقابلوں کا اِفتتا ح کیا۔ بعدمیں کمشنر سیکرٹری نے بلاک آفس ڈی کے مارگ کے احاطے سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔