سری نگر میں سرمایہ کاروں کی تعلیم اور بیداری پر کانفرنس کے اِنعقاد کے آئی اِی پی ایف اے کے اَقدام کو سراہا
سری نگر//مرکزی وزیر مملکت امورِ کارپوریٹ ، سٹیٹسٹکس اورپروگرام امپلی منٹیشن و پلاننگ رائو اِندر جیت سنگھ نے ایس کے آئی سی سی میں ایک روزہ سرمایہ کاروں کی تعلیم ، بیداری اور پروٹیکشن کانفرنس کا اِفتتاح کیا۔اِس کانفرنس کا اِنعقاد انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اَتھارٹی ( آئی اِی پی ایف اے ) نے وزارتِ امور کارپوریٹ کے زیر اہتمام کیا تھا۔اِس تقریب میں سری نگر سے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، سی اِی او آئی اِی پی ایف اَتھارٹی اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایم سی اے انیتا شاہ اکیلہ ، ریجنل ڈائریکٹر(نادرن ریجن) وزارت امورِ کارپوریٹ سنجے شورے ، رجسٹرار آف کمپنیز ( آر او سی ) سری نگر حامد بخاری اور یونین ٹیریٹری آف جموںوکشمیر کے دیگر معززین کے ساتھ آئی ای پی ایف اَتھارٹی ، اِنڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک اور محکمہ ڈاک ، سی ایس سی اِی۔ گورننس ، اِنسٹی چیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز آف اِنڈیا ، کشمیر چیمبر آف کامرس ، سینٹرل ریزروپولیس فورس نے بھی شرکت کی۔ اِفتتاحی سیشن میں مہمانِ خصوصی رائو اِندر جیت سنگھ اور مہمان ذی وَقار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آئی اِی پی ایف اَتھارٹی اوروزارتِ امورِ کارپوریٹ کے مختلف بڑے اقدامات جاری کئے جن میں۱) آئی اِی پی ایف اے مسکوٹ’’ فنڈو‘‘ جسے مائی گو پلیٹ فارم پر ایک ماہ تک جاری رہنے والے کھلے مقابلے کے بعد جن بھاگیداری سے منتخب کیا گیا تھا ۔ مسکوٹ کا تصور ایک آئیڈیا کے ساتھ بنایا گیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کی آگاہی کوآگے تک لے جانے کے آئی اِی پی ایف اے کے وژن کی علامت ہے جس کا مقصد اِس کے پیغام ، مینڈیٹ او راقدامات سے جڑنا آسان بنانا ہے۔ ۲) ’’ نویشک دیدی ‘‘ جو اِنڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے ساتھ آئی اِی پی ایف اَتھارٹی کی ایک منفرد کوشش ہے جس میں ’’ بائی دی وومن ،فار دی وومن‘‘کے تصور میں سرمایہ کاروں کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا ۔ نویشک دیدی یعنی خاتون ڈاکیہ کا دیہی آبادی خصوصاً خواتین سے گہرا سماجی تعلق ہے۔ کانفرنس میں وادی سے تعلق رکھنے والے تین نمائندوں نویشک دیدی کو مہمان خصوصی او رمہمان ذی وقار نے سر ٹیفکیٹ دئیے۔۳) ’’ نیویشک سارتھی‘‘ ، ایک سرمایہ کار بیداری وین کومرکزی وزیرمملکت اور ایم پی نے جھنڈی دِکھا ئی تھی اور یہ آئی اِی پی ایف اے کی طرف سے ایک پہل ہے جو دُور دراز علاقوں میں لوگوں میں مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لئے وقف شدہ آڈیو ویژول اور پرنٹ مواد سے علم پھیلانے کے لئے اور ایک خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ایک ٹی وی ڈسپلے ، عوامی اعلان کا نظام ، اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی وغیرہ وین سے لیس ہے۔۴) ’’اِنویسٹرس ہینڈ بُک‘‘جو بچت ، بجٹ او رسرمایہ کاری سے متعلق معلومات کا ایک جامع مجموعہ ہے اور کیپسول کی شکل میں مالیاتی آلات کا وسیع علم فراہم کرتی ہے جس سے وہ باخبر اور سمجھدار مالی فیصلے کرنے کے قابل بنتی ہے۔۵) سرمایہ بیداری کے کارواں میں سماج کے مختلف طبقات کے شراکت داروں کو شامل کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں 75 ’’وقف شدہ‘‘آئی اے پیز شامل ہیں۔مرکزی وزیرمملکت نے اَپنے کلیدی خطاب میںسری نگر، جموںوکشمیر میں سرمایہ کاروں کی تعلیم اور بیداری پر کانفرنس کے اِنعقاد کے آئی اِی پی ایف اے کے اقدام کی سراہنا کی۔اُنہوں نے مجموعی اِقتصادی ترقی اور قوم کی تعمیر کے لئے جامع مالی خواندگی ، سرمایہ کاروں کی بیداری اور تحفظ کو پھیلانے کے خیالات ، ضرورت اور اہمیت کا بھی اشتراک کیا۔اِس موقعہ پر رُکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطاب کیا او رسری نگر میںکانفرنس کے اِنعقاد پر آئی اِی پی ایف اے کا شکریہ اَدا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس جموںوکشمیر میں آن لائن فراڈ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں مدد کر ے گی۔اِفتتاحی سیشن کے بعدفائنانشل لٹریسی پر ایک تکنیکی سیشن منعقد ہوا۔تقریب کا خلاصہ نکڑ ناٹک ، کوئز اور مالی خواندگی سے متعلق دیگر متعلقہ سرگرمیوںسے کیا گیا جس میں سکولی طلباء اور دیگرسامعین شامل تھے ۔ کانفرنس میں تقریباً650 مندوبین نے شرکت کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی کے طلباء ، پیشہ ور اَفراد ، ماہرین تعلیم ، گھریلو خواتین ، کاریگر ، سی آر پی ایف اہلکار ، پنچایتی نمائندے اور عوام الناس شامل تھے۔آئی اِی پی ایف اَتھارٹی کمپنیز ایکٹ 2013کے سیکشن 125کی ذیلی دفعہ (5) کے تحت قائم کی گئی ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کی تعلیم ، بیداری اور تحفظ کو فروغ دینا اور آئی اِی پی ایف فنڈ کے اِنتظام کے لئے ہے ۔ اس نے بڑے پیمانے پر عوام میں سرمایہ کاروں کی تعلیم کے لئے وسیع پیمانے پر سرگرمیاں شروع کی ہیں۔اَب تک زائد اَز 65,000 سرمایہ کار بیداری پروگرام آئی اِی پی ایف اے کی طرف سے 30 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو شامل کئے گئے ہیں ۔ اِس کے علاوہ تقریباً 1.6 کروڑ حصص اور متعلقہ منافع کی منتقلی سے 28,000 سے زیادہ کلیم ریفنڈس کی منظور ی دی گئی ہے۔










