’’ اُمید‘‘سکیم جموں وکشمیرکی خواتین کوبااِختیار اور ترقی یافتہ بنانے میں مثبت رول ادا کر رہی ہے

سری نگر//جموںوکشمیر رورل لائیولی ہُڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) دیرپا معاش کے مواقع پیدا کر رہا ہے اور دیہی خواتین کی حوصلہ اَفزائی کر رہا ہے تاکہ انہیں خود کفیل بنایا جاسکے اور ایک اَچھے معیار ِ زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔جے جے آر ایل ایم جسے ’’ اُمید ‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اُمید سکیم جموںوکشمیر خواتین کو بااِختیار اور ترقی یافتہ بنانے میں مثبت رول اَدا کر رہی ہے۔اُمیدمیں دیہی خواتین کی خواہشات کو پنکھ دینے کی صلاحیت ہے جو معاشی طور پر خود مختار ہونے کا خواب دیکھتی ہیں۔جے کے آر ایل ایم ( اُمید ) کے پاس سابقہ 125بلاکوں میں دیہی آبادی کے 66فیصد تک پہنچنے کا مینڈیٹ ہے جو انہیں روزی روٹی کے دیرپامواقعوں سے جوڑتا ہے ۔ اِس مشن کا مقصد غریبوں کے نچلی سطح پر مضبوط اِداروں کی تعمیر، انہیں فائدہ مند ذریعہ معاش اقدامات میں شامل کر کے اور پائیدار بنیادوں پر ان کی آمدنی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔وومن ہاٹ سری نگر ایس ایچ جی ممبران کو اَپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ ہر برس کم سے کم 5,000 خواتین کو وہاں اَپنی مصنوعات کی نمائش کا موقع ملتا ہے۔ضلع راجوری کے بلاک بدھل گائوں بال ارگی کی سنیتا دیوی کا کاروبار بہت سی دیہی خواتین کے لئے تحریک کا بہترین ذریعہ ہے ۔ کوئی مالی بیک اَپ نہ ہونے کے باوجود سنیتا نے جے کے آر ایل ایم / اُمید کی مدد سے 150 سے زیادہ طلباء کے اِندراج کے ساتھ آٹھویں جماعت تک دُور دراز علاقے میں ایک سکول شروع کیا اور اس منصوبے سے اَچھی آمدنی حاصل کی۔اِسی طرح پلوامہ ضلع کے گونگو گائوں کا 23سالہ خیرالنساء ،جو خود کار دودھ جمع کرنے کے مرکز ، ایک ڈیری فارم ، کھانے کی دکان اور پولی ہائی ٹیک کا مالک ہے ، اُمید سے ہینڈ ہولڈنگ کے بعد متاثر ہوا ہے ۔اُمید کے تحت سیلف ہیلپ گروپ کی مدد سے خیر النساء نے خود کا دودھ جمع کرنے کے مرکز کے ساتھ آغاز کیا اور پھر دودھ جمع کرنے کے مرکز سے کمانے کے بعد دوسرے کاروباروں میں قد م رَکھا۔وہ اَپنی کامیابی کا سہرا جے کے آر ایل ایم کو دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ اَپنے منصوبے شروع کرنے میں کامیاب ہوئی۔اُمید سے سینکڑوں خواتین نہ صرف جموںوکشمیر میں اَپنی کامیابی کی داستانیںرقم کررہی ہیں بلکہ دوسروں کو غربت سے باہر آنے اور کامیاب کاروبار ی بننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔اُمید خواتین کاروباریوں کو اَپنی مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ میں مدد کررہا ہے۔