بیک ٹو وِلیج کا چوتھا مرحلہ ، اننت ناگ میں آنے والے اَفسران کو تربیت دی گئی

اننت ناگ//بیک ٹو وِلیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کے لئے تعینات وزٹنگ اَفسران کی ٹریننگ آج ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں مکمل ہوئی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے دورہ کرنے والے اَفسران سے بات چیت کی او ران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ مختص شدہ پنچایتوں میں مختلف سرگرمیاں مکمل طور پر منعقد کی جائیں۔اُنہوں نے نوڈل آفیسر کو بھی ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام کے کامیاب عمل آوری کے لئے تمام اِنتظامات مکمل ہیں۔یہ تربیت ماسٹر ٹرینر س اے سی آر اننت ناگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹسکٹس ، بی ڈی او ہیڈ کوارٹر اور دیگر متعلقین پر مشتمل تھی۔ ٹریننگ میں وِزٹنگ اَفسران کو دوروزہ پروگرام کے دوران ہونے والے شیڈول کے بارے میں تفصیلی ہدایات دی گئیں ۔اُنہیں بتایا گیا کہ گذشتہ بیک ٹو وِلیج پروگراموں میں جن کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی ان کی عمل آوری کے بارے میں مقامی آبادی سے رائے طلب کی جانی چاہیے۔اُنہیں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ترقی میں خلا کی نشاندہی کریں اور مختلف محکموں کے اَفسران کے ساتھ مشاورت کرکے ان سکیموں کی نشاندہی کریں جن کے ذریعے ایسے خلا کو پُر کیا جاسکتا ہے ۔ پروگرام میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت پر غور کیا گیا۔وِزٹنگ اَفسران کو خود روزگار سکیموں کے بارے میں ایک مختصر تفصیل دی گئی جو چل رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو دیرپا معاش کے منصوبوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دی جاسکے۔پروگرام کے دوران مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے دورہ کرنے والے اَفسران کے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔ انہیں پروگرام کے دوران مختلف کتابچوں سے واقف کیا گیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بیک ٹو وِلیج پروگرام کا چوتھا مرحلہ 28؍ اکتوبر سے تین مرحلوں میں شروع ہوگا ۔ یہ پروگرام پہلے مرحلے میں97پنچایتوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں تعینات تمام وِزیٹنگ اَفسران نے ٹریننگ میں شرکت کی۔