محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

ترال کے نوجوان صحافی بشار ت رشید کو صدمہ

جواں سال ماموں جان انتقال گر گئے،مختلف سیاسی ،صحافتی اور سماجی برادری کا اظہار رنج

سری نگر // جنوبی کشمیر کے ترال کے نوجوان صحافی بشارت رشید کے جواں سال مامو جان محمد اشرف بٹ ( اکانٹس افسر)ساکن کالج روڑ ترال پائین منگل کے روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کچھ دنوں سے علیل تھے ۔مرحوم کے موت کی خبر سن ترال میں  صف ماتم بیچھ گئی۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کر کے انہیں  یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ادھر جنرلسٹ ایسو سی ایشن نے بھی اپنے ساتھی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت کی ہے۔ادھر دارہ روز نامہ سرینگر میل کے دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں محمد اشرف بٹ کے اچانک انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ تعزیتی اجلاس میں مدیر اعلیٰ فاروق احمد گنائی،سید اعجاز، مشتاق احمد،رفیق احمد سمیت دیگر  افراد نے شرکت کی ہے ۔اجلاس میں مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اور پسماند گان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی گئی۔ سٹار میڈیا نیوز ایجنسی ترال کے سید فاروق احمد نے بھی پورے خاندان خاص کر بشارت رشید کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔دریں اثنا ۔صحافی جی این وانی ،منظور احمد وانی ۔میر فیاض نے بھی سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر و ترجمان الطاف ٹھاکر،اوتار سنگھ ترال،ڈی ڈی ڈی سی ممبر ترال ۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ ،ڈی ڈی سی آری پل منظور احمد گنائی نے بھی بشارت رشید کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ادھر سیول سوسائٹی ترال ،سٹیزنزکونسل ترال، ٹریڈریس فیڈ ریشن ترال بالا،سابق ڈپٹی سپر انڈنڈنٹ آف پولیس علی محمد ریشی سمیت متعد افراد نے مرحوم کے موت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔