jitandar singh

ہندوستان کی جمہوریت دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں بہتر

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ریمارکس پر مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندر سنگھ کاجواب

سری نگر//مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے منگل کو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ہندوستان میں مبینہ تفرقہ بازی پر افسوس کیلئے رشی سنک کو برطانیہ کے وزیر اعظم کے طور پر استعمال کرنے پرہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں بہتر ہے۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) اورممبرپارلیمنٹ اودھم پور ڈاکٹر جتندرسنگھ نے جموںمیں نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کسی کا نام لئے بغیر اس ذہنیت پر سوال اٹھایا جو اس حقیقت کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔انہوںنے بتایاکہجو کوئی بھی آزاد ہندوستان کی تاریخ اور ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ سے واقف ہے، اسے کوئی شک نہیں ہوگا کہ ہندوستان میں جمہوریت دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں بہتر ہے۔ مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ مثال کے طور پر، ہندوستان نے اقلیتی یا کمزور طبقات سے ایک سے زیادہ صدور دیکھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ واجپائی کے دور حکومت میں اے پی جے عبدالکلام ہندوستان کے صدر تھے۔ وزیر اعظم مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، ہمارے پاس رام ناتھ کووند تھے اور اب ہمارے پاسدروپدی مرمو ہیں۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کاکہناتھاکہ اتفاق سے، یہ سب یا تو اقلیتی طبقے سے ہیں یا کمزور طبقے سے، اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ جموں و کشمیر بھی ہندوستان کا حصہ ہے، تو میں سمجھتا ہوں کہ ہر کوئی اس بات کو قبول کر لے گا کہ صدر ہند،جموں وکشمیر کے بھی صدر ہیں۔ ڈاکٹر جتندرسنگھ نے کہاکہ ’لیکن میرے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ جو ذہنیت اس قسم کے جملے اور اس قسم کے مشاہدات کو بیان کرتی ہے وہ ممکنہ طور پر اس حقیقت کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔