ضلع اننت ناگ میں 30اکتوبر سے کسان بیمہ یوجنا کا آن لائن پورٹل شروع ہو گا۔
سرینگر//وادی کشمیر میں قدرتی آفات جیسے تیز آندھی، ہوائیں اولے گرنا اور شدید برفباری سے زرعی شعبہ کو اکثر و بیشتر نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ایسے میں کسانوں کی ہمیشہ یہی مانگ رہی ہے کہ انتظامیہ اس طرح کا لائے عمل ترتیب دے جس کے تحت وقت پر ان کے نقصان کی برپائی ممکن ہو سکے۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) ڈیسک کے مطابق ایسے کسانوں کے لئے مختلف قسم کے اقدامت کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے تیس اکتوبر سے کسان بیمہ یوجنا کا آن لائن پورٹل باضابطہ طور شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس کی مدد سے اپنے نام اندراج کرنے کے بعد قدرتی آفات سے متاثرہ کسانوں کو انشورنس اسکیم کے ذریعہ فائدہ پہنچایا جا سکے گا۔ ان باتوں کی جانکاری حال ہی میں جنوبی کشمیر میں منعقدہ کسان میلے دے دوران چیف ایگریکلچر آفیسر اعجاز حسین نے دی۔ انہوں نے کہا ” کسان بیمہ یوجنا کا آن لائن پورٹل 30اکتوبرسے باضابطہ طور شروع ہو جائے گا ،جس کے بعد کسان اپنا اندراج کرا سکتے ہیں ،تاکہ قدرتی آفات کی زد میں آنے کے بعد کسانوں کو انشورنس اسکیم کے ذریعہ فائدہ پہنچے۔” یاد رہے کہ انتظامیہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کسان میلوں کا بھی انعقاد کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو مختلف سرکاری اسکیمز جیسے کسان کریڈٹ کارڈ اور فصل بیمہ یوجنا وغیرہ کے متعلق کسانوں کو معلومات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے بعد انکے لئے کافی مشکل ہوتا تھا کہ وہ اپنے نقصان کے بارے میں انتظامہ کو آگاہ کریں تاہم اس آن لائن پورٹل سے اب ان کی یہ مشکل حل ہو جائے گی۔ ” بہت مشکل ہوتی تھی سرکارکو اپنے نقصان کے بارے میں بتانے میں لیکن جب آن لائن ہو جائے گا تو گھر بیٹھے بیٹھے ہی انتظامیہ تک رسائی ہو جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے اکثر علاقوں میں ہر موسم میں یہاں کا ہر فصل موسم کی الگ الگ صورتحال کی وجہ سے خطرے میں رہتا ہے امید کی جا سکتی ہے کہ اس اسکیم سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔










