ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

کیری بل اننت ناگ میں خاتون کامبینہ قتل

رشتہ داروںکااچھہ بل میں احتجاج،سسرال والوں کیخلاف فوری کارروائی کامطالبہ

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں ہفتہ کو ایک خاندان نے اپنی بیٹی کے سسرال والوں کے ہاتھوں مبینہ قتل کیخلاف احتجاج کیا۔جے کے این ایس کے مطابق متوفی خاتون کے اہل خانہ اور رشتہ دار اچھہ بل میں جمع ہوئے اور کیری بل مٹن اننت ناگ میں’خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں سسرال والوں کے خلاف فوری کارروائی‘‘کے اپنے مطالبے کی حمایت میں نعرے لگائے۔احتجاجی لوگوں نے کہا کہ حدتویہ ہے کہ اس کے سسرال والے خاتون کی لاش کو آخری رسومات کیلئے لے جانے کے بجائے ہسپتال سے چلے گئے۔متوفی خاتون کے غمزدہ رشتہ داروں نے سسرال والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے حکام پر زور دیا کہ وہ فوری کارروائی کریں تاکہ بقول ا‘ن کے مجرموں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔۔اس دوران پولیس کی ایک ٹیم بعد میں موقع پر پہنچی اور مظاہرین، خاص طور پر خواتین، اس معاملے میں قانون کے تحت کارروائی کی یقین دہانی کے ساتھ پرسکون کیا۔ بعد ازاں علاقے میں آمدورفت بحال کردی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔