کیمبل ڈنگا میں جن ابھیان پروگرام میں شرکت کی
اودھمپور//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی مندیپ کور نے محکمہ آر ڈی ڈی اور پنچائتی راج کی طرف سے شروع کئے گئے جن ابھیان کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع اودھمپور کا ایک مکمل دورہ کیا اور ضلع اودھم پور کے پنچائت گھر کیمبل ڈنگہ میں بی ٹو وی فور پروگرام کے تت ڈیلیور ایبلز پر مختلف شعبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن اودھم پور لال چند ، ڈپٹی کمشنر کریتکا جیوتسنا ، ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر ، بی ڈی سی چئیر مین بلوان سنگھ ، ڈی ڈی سی ٹکری آشوشرما ، ڈی ڈی سی اودھمپور پورن چند اور دیگر ضلعی افسران کے علاوہ پی آر آئیز کے اراکین اس موقع پر موجود تھے ۔ کیمبل ڈنگہ پہنچنے پر پی آر آئیز اور عام لوگوں نے کمشنر سیکرٹری کا پرتپاک استقبال کیا ۔ شروع میں ڈی سی اودھمپور نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین کو خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے جن ابھیان پروگرام میں پر جوش شرکت کیلئے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پی آر آئی کے اراکین کو مبارکباد دی ۔ نہوں نے جن ابھیان کے مقصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس عظیم عوامی مہم کا مقصد لوگوں تک ان کی شکایات کے ازالے اور ترقیاتی مسائل کو حل کرنا ہے ۔ مندیپ کور نے مزید کہا کہ بی ٹو وی فور پروگرام کے دوران ایک گذٹڈ افسر ایک پنچائت کا دورہ کریں گے تا کہ ترقیاتی منظر نامے ، پنچائتوں کی بنیادی ضروریات ، پنچائتوں میں سی ایس ایس کے نفاذ ، پنچائتوں کے دائرہ کار اور امکانات ، بی ٹو وی ٹو ، بی ٹو وی تھری میں اجاگر کئے گئے مسائل اور اس کی حیثیت کا جائیزہ لیں ۔ دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے کیمبل ڈنگہ میں آر ڈی ڈی /پی آر آئی کے مختلف کاموں کا افتتاح /سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ مختلف سرکاری محکموں نے اپنے محکمانہ سٹال لگائے تھے ۔ کمشنر سیکریٹری نے چئیر پرسن ڈی ڈی سی اور ڈی سی کے ساتھ مختلف محکموں اور حکومت ہند کی طر ف سے شروع کی گئی فلاحی اور دیگر اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کیلئے لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔










