16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

شدید بارشوں اور برف باری کے بعد موسم میں بہتری درج

مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ،ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہے گا

سری نگر//وادی کشمیر میں دو روز کے بارشوں اور برف باری کے جمعہ کو موسم میں بہتری آئی ہے جبکہ مغل روڑ کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے برف ہٹانے کا کام شد مد سے جاری ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کا مکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز تک موسم خراب رہنے اور میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد جمعہ کو موسم میں بہتری درج ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ اس دوران باغ مالکان نے باغات میں دوبارہ کام شروع کیا ہے ۔ ادھر پونچھ سے کشمیر کے شوپیان سے ملازنے والے مغل روڑ پر گزشتہ دنوں شدید برف باری ہوئی ہے جس کو بحال کرنے کے لئے برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور شاہراہ بحال ہونے کے ساتھ ہی اسے گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال کیا جائے گا ۔ایک اہلکار نے بتایا کہ برف صاف کرنے کا کام آج شروع کیا گیا کیونکہ سڑک گزشتہ دو دنوں سے بند تھی۔انہوں نے کہا کہ برف صاف کرنے کا کام دیر شام تک مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔علاقے میں شدید برف باری کے بعد سڑک کو ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق دو روز میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جس کے باعث سردیوں میں شدید اضافہ ہوا ہے جہاں لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔