لینڈ پاس بکس تقسیم کیں ، کسانوں سے ملاقات اور جن ابھیان کیمپوں کا معائینہ کیا
ڈوڈہ//کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بِدھوری نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا تاکہ وہ ترقیاتی ڈیلیو ر ی ایبلزکے تحت حصولیابیوں اور ضلع میں محکمہ ریونیو کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیں۔دورے کے دوران اُنہوں نے کسانوں میں لینڈ پاس بکس تقسیم کیں ،کسانوں سے بات چیت کی اورضلع ڈوڈہ میں جن ابھیان کے تحت ریونیو کیمپوں کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے پٹوار ایسو سی ایشن سے بھی ملاقات کی او ریقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غو رکیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے تمام دفاتر اور سیکشنوں کا چکر لگایا ۔اُنہوں نے ریونیو کورٹس اور دفاتر کا بھی معائینہ کیا اُنہوں نے یہاں کانفرنس ہال میں ریونیو اَفسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جن ابھیان کے دوران ڈیولپمنٹ ڈیلیور ایبلز کے تحت صد فیصد کا میابی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے حالیہ اَقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں ’’ آپ کی زمین آپکی نگرانی ‘‘ لینڈ ریکارڈز اِنفارمیشن سسٹم ، سروے آف ویلجز آبادی اور دیہاتوں میں امپرووائزڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ میپنگ ( ایس وِی اے ایم آئی ٹی وِی اے ) کے علاوہ زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔وِجے کمار بِدھوری نے تجاوزارت کے خاتمے ، سرکاری اَراضی کی حد بندی، ریونیو ریکارد کے معائینے ، جمعبندیوں اور گرداوری کی ڈیجیٹائزیشن کی پیش رفت ، گمشدہ لینڈ ریکارڈ ، پٹوار خانوں کی صورتحال اور دیگر اہم مسائل کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ریونیو اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام مالکانِ زمین کو جاری جن اَبھیان کے اختتام تک لینڈ پاس بکس مل جائیں۔اِس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن ، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی ، اے سی آر ڈوڈہ اشفاق خانجی اور دیگر ریونیو متعلقین موجود رہے۔اَپنے دورے کے دوسرے دِن اُنہوں نے بھدرواہ سب ڈسٹرکٹ میں ریونیو اَفسران سے تبادلہ خیال کیا۔اے ڈی سی بھدرواہ چودھری دِل میر ، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی ، تحصیل دار بھدروارہ شوکت متو اور دیگر اَفسران نے ان کے ساتھ قائم کیمپوں کا معائینہ کیا جہاں اُنہوں نے زمینداروں میں زمین کی پاس بکس تقسیم کیں اور ریونیو خدمات اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ڈیجیٹائزیشن اور ریونیو سے متعلق دیگر اَمور میں انتھک کوششوں کے لئے ریونیو اَفسران کی سراہنا کی۔اُنہوں نے ریونیو اَفسران اور ملازمین کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ریکارڈ کی صداقت اور اَپ ڈیٹ کو برقرار رکھنے کے لئے ڈیجیٹائزیشن ریکارڈ میں نئے تغیرات شامل کریں۔اُنہوں نے ’’ آپ کی زمین اورآپکی نگرانی‘‘ کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ سی ایل یو معاملات کو وقت پر نمٹانے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔










