اَتل ڈولو اور زبیر احمد نے فیئر پرائس شاپ کا معائینہ کیا

تمام ایف پی ایس پر بہتر بنیادی ڈھانچہ ، کوالٹی کنٹرول اور سروس دیلیوری پر زور

سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو اور کمشنر سیکرٹری خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ( ایف سی ایس اینڈ سی اے ) زبیر احمد نے آج یہاںصنعت نگر میں ایک فیئر پرائس شاپ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران سینئر اَفسران نے پبلک ڈسٹربیوشن سسٹم ( ڈی ڈی ایس ) کے تحت اَناج کی ترسیل کے لئے ڈیلروں کے معیارات کے مطابق ایف پی ایس کو چیک کیا۔یہ دورہ مرکزی وزارتِ امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم محکمہ کی ہدایات کی تعمیل میں اور ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر تھا جس کے تحت تقریباً 5,000 ایف پی ایس کا دورہ کرنے کی پہل کی گئی ہے تاکہ ملک بھر میںسینئر اَفسران کے ذریعے ایف پی ایس کی مرئیت کو نمایاں طور پر بڑھانے ، آفشلز اور ایف پی ایس مالکان کے حوصلے بڑھانے کے ساتھ ساتھ استفادہ کنند گان کو اعتماد فراہم کیا جاسکے ۔ یہ اقدام عوامی تقسیم کار ی کے نظام کے تمام پہلوؤں کو شامل کرنے کے لئے ایک جامع نظریۂ کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔محکمہ نے کھانے کے اناج کی تقسیم ، تقسیم میں شفافیت اور کارکردگی لانے کے لئے پہلے ہی اِی ۔پی او ایس ڈیوائسز لگا کر ایف پی ایس کو خود کار کیا ہے ، آدھار سیڈنگ کو تیز کیا ہے اور فائدہ اُٹھانے والوں کے تجربے کو بڑھانے کے لئے بہت سی مزید اِصلاحات کی ہیں ۔ محکمہ نے ایف پی ایس کے منافع کو بہتر بنانے ، مزید خدمات کی پیشکش کر کے ان کے قابل عمل ہونے کو یقینی بنانے اور کچھ دیگر اقدامات کرنے کے لئے بھی اَپنی کوششں میں اِضافہ کیا ہے۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ زرعی پیداوار اور بہبود کساناں محکموں اور ایف سی ایس اینڈ سی اے کو دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار بہبود کساناں محکمے کی طرف سے فراہم کی جانے والی کچھ خدمات کے آپس میں ملنے کے اِمکانات کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسی خدمات ایف پی ایس سے فراہم کی جاسکیں ۔ اُنہوں نے ایف پی ایس میں غذائی اجناس کے معیار کا بھی معائینہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سکیموں یعنی او این او آر سی اور پی ایم جی کے اے وائی کے تسلی بخش نفاذ اور ایف پی ایس ڈیلروں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں آگا ہ کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمے کے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ مکمل مستفید ہونے والوں کے اطمینان اور ایف پی ایس کی تبدیلی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات کریں۔اے سی ایس نے جموںوکشمیر کے تمام ایف پی ایس میں بہتر بنیادی ڈھانچہ ، کوالٹی کنٹرول ، فائدہ اٹھانے والے کے تجربے ، سروس ڈیلیوری پر زور دیا ۔ سینئر اَفسران کی طرف سے ایف پی ایس کے اِس طرح کے دور پورے جموں وکشمیر میں جاری رہیں گے ۔